?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو سکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی ہے، تعلیمی اداروں کے لئے سکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دے دیا گیا۔ پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیو،عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سکیورٹی کے لئے اشتراک کار کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے ، سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ری ویو اورلاہور، راولپنڈی سمیت ہر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک اور سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اِسی طرح غیر قانونی طور افغانوں کے خلاف کارروائی موثر بنانے کیلئے پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی اوز، ڈی پی او متعلقہ علاقوں میں عمائدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کی سہولت اورآسانی کیلئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، دوسرے صوبوں کے شہریوں کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ مرتب کرنے کا مقصدغیرقانونی افغانوں کے درمیان فرق واضح کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی نمایاں عوامی مقام ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی نگرانی سے خالی نہ ہو، پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، پنجاب کو محفوظ ترین بنانے کے لئے شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نےعوام سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے ارد گرد مشکوک، مشتبہ افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور 15 پر فوری اطلاع دیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا امن وامان کی صورتِ حال پر اظہار اطمینان کیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو مشینری جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیش کش
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ترکی کے صدر کی جانب سے صیہونی حکومت
جولائی
عمران خان نے ایف آئی اے کا نوٹس چیلنج کردیا
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
نومبر
عوام کو تلخ فیصلوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، چیئرمین نیپرا
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی
ستمبر
سابق اسرائیلی وزیراعظم: تہران-واشنگٹن معاہدہ تل ابیب کے لیے تباہ کن ہے
?️ 14 جون 2026سچ خبرین: ایہود باراک نے بنجمن نیتن یاہو کی کارکردگی پر کڑی
جون
اسرائیل تشدد کے چکر کو پھیلانے کا ذمہ دار ہے: قطر
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ
اپریل
ٹرمپ امریکہ کے مفادات کے بجائے صرف اپنے مفادات دیکھتے ہیں: بولٹن
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:بولٹن نے العربیہ نیٹ ورک سے گفتگو میں اپنی رائے کا
فروری
اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ جواب کے لیے تیار رہیں؛یمن کا واضح پیغام
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر
مئی
امریکی جاسوس بیلون شام میں گر کر تباہ
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے شام میں امریکی فوجی جاسوس بیلون کے
مئی