?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ کامیاب امیدواروں میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔
پاکستان کی پہلی 100 فیصد الیکٹرک ای ٹیکسی سروس شہری علاقوں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دے گی۔ اس منصوبے کے تحت خواتین مسافروں اور ڈرائیوروں کے لیے مخصوص ہلکے جامنی رنگ کی ای ٹیکسیاں مختص کی گئی ہیں۔ جبکہ مردوں کے لیے سبز رنگ کی ای ٹیکسیاں چلائی جائیں گی۔
حکام کے مطابق ای ٹیکسی سروس جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد شہری سفر کو محفوظ، آسان اور کم آلودگی والا بنانا ہے۔ پہلے مرحلے میں بڑی تعداد میں الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا منصوبہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹیکسی حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دیتی ہوں۔ اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ جبکہ مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کی کامیاب لانچنگ پر وہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔ یہ منصوبہ خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک وہیکلز فراہم کی جائیں گی۔ اور اس اسکیم کے لیے 4 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ ای ٹیکسی ایک چارج پر 300 کلومیٹر تک چل سکتی ہے اور اس کے ذریعے ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک آمدن ممکن ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان کے صدارتی انتخابات کی تفصیلات
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق لبنان میں آئندہ
دسمبر
برطانوی ڈاکٹر کیوں ہڑتالیں کر رہے ہیں؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں برطانوی
اگست
بحرین کے بھی صیہونیوں کی طرف بڑھتے ہوئے قدم ڈگمگائے
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:پیر کے روز بحرینی حکام اور صیہونی حکومت نے منامہ میں
جون
چین نے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کا اعلان کیا
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبیریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ
اپریل
جرمن کی معاشی کمزوری کی وجوہات
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہوبیک گیس کے بحران اور مہنگائی
اگست
جنوب شام کے لیے اسرائیل کے منصوبے کی جہتیں بے نقاب
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل نے اس خطے کے لیے وسیع منصوبے تیار کیے
فروری
افغان عوام کا ایک بار پھر امریکہ کے خلاف مظاہرہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان کے بامیان صوبے کے شہریوں نے امریکہ کے ہاتھوں اس
فروری
سویڈن میں اسلام فوبیا بڑھتا ہوا
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:پریس ٹی وی کے مطابق سویڈن میں گھریلو کارکنوں کے اعدادوشمار
جون