?️
سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر میں نئے میڈلتعلیمی نصاب سے متعلق ایک نقشے میں اسرائیل کا نام شامل نہیں کیا گیا، جس پر صیہونی میڈیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صیہونی چینل 14 نے رپورٹ دی ہے کہ مصر کے اسکولوں میں اسرائیل کے نام کے بغیر نقشے کی اشاعت اس بات کے پیش نظر باعث تشویش ہے کہ قاہرہ اور تل ابیب کے درمیان 1979 سے سفارتی تعلقات اور امن معاہدہ موجود ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 14 نے مصری ذرائع ابلاغ قاہرہ 24 میں ایک نقشہ شائع کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی: کیا ایک اور سیاسی بحران آنے والا ہے؟ مصر میں اسرائیل کو نقشے سے حذف کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، خبری ویب سائٹ قاہرہ 24 نے گزشتہ روز مصر میں ثانوی ڈپلومہ کے نئے تعلیمی نظام سے متعلق ایک نقشہ شائع کیا، جس میں اس ملک کے شمال مشرق میں فلسطین کا نام درج کیا گیا ہے اور اسرائیل کے نام کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
اس نقشے کی وضاحت میں لکھا گیا ہے: تاریخ کے صفحات کے درمیان موجود؛ فلسطین مصر کے نئے ثانوی ڈپلومہ کے نصاب میں سیاسی نقشے پر ظاہر ہوتا ہے۔
صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 14 نے زور دیا کہ اس نقشے کی اشاعت اس لیے قابل توجہ ہے کہ مصر کے اس حکومت کے ساتھ 1979 سے سفارتی تعلقات اور امن معاہدہ موجود ہے۔
اس نے مزید کہا کہ یہ معاملہ صیہونی وزارت خارجہ کے لیے باعث تشویش ہونا چاہیے۔
اس صہیونی میڈیا ادارے نے تل ابیب سے ردعمل کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ اسرائیل کو واضح کرنا چاہیے کہ اس طرح کا اقدام اس کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی ادارہ صحت کی وارننگ: ایبولا کی وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 220 تک پہنچ گئی
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ افریقہ میں
مئی
اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے: فوادچوہدری
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپوزیشن کو شدید
جولائی
لبنان میں ظلم و بربریت جاری رہی تو اسرائیل کو بھرپور جواب ملے گا: انصار اللہ
?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک ممتاز رکن محمد الفرح
جون
بائیڈن کا یوکرائنی عوام کو ایرانی کہہ کر خطاب
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس سے اپنے پہلے سالانہ خطاب میں
مارچ
معاون خصوصی نے کورونا جیسے متعدی امراض کے بارے میں خبردار کردیا
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا جیسے
جولائی
ایران اور سعودی عرب کی سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے پر امریکہ کا ردعمل
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے
جون
اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
?️ 15 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے
ستمبر
فلسطین دنیا میں افکار عمومی کا پہلا مسئلہ
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:آزاد قوموں اور بیدار ضمیروں کے درمیان فلسطین کے مظلوم عوام
اکتوبر