?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، اس لیے صوبے میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے نہایت خوش آئند ہیں۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود، صوبے کو درپیش مسائل اور وفاقی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رابطے عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


مشہور خبریں۔
طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی، کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا
?️ 28 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے متعدد اضلاع پر قبضے کے
جون
غزہ جنگ بندی معاہدے کی سب سے نمایاں شقیں
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی ایک سال
جنوری
سویلین کا ملٹری ٹرائل: میری تجویز مان لی جائے تو قانون نہیں ٹرائل کالعدم ہوگا، وکیل فیصل صدیق
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
مارچ
صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی
مئی
عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ ریکارڈ توڑ مہنگائی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
عمران خان پر دوبارہ حملے کا خطرہ ہے
?️ 19 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد
نومبر
نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کی بیٹی کا والدین پر جنسی زیادتی کا الزام
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے ایک خبر میں
اپریل
غزہ کے 12 ہسپتالوں کا کام بند، شہداء غزہ کی تعداد 5500
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں
اکتوبر