?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیرآباد سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی شریک تھے۔ اس دوران انہوں نے ہدایات دیں کہ راستے میں موجود بلند عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکار تعینات کیے جائیں اور کنٹرول روم سے منسلک راستے پر 24 گھنٹے 15 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں، اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے دیگر اضلاع سے اضافی نفری بھی طلب کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ اور شرکا کے لیے دہرے حفاظتی حصار بنانے کا حکم دیا، انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کے لیے بلٹ پروف کنٹینر، روسٹرم اور کنٹینر پر بلٹ پروف شیشے کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حافظ آباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کے ساتھیوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اسد عمر اور عمر ایوب کے علاوہ مونس الہٰی اور حسین الہٰی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں جمعرات سے دوبارہ شروع ہونے والے لانگ مارچ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، پولیس حکام نے شرکا کو لانگ مارچ کے مجوزہ سیکیورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے محکمہ پولیس پر تنقید نہیں کی بلکہ ایک فرد کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گوجرانوالہ میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس کا 2 بار شکریہ ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر عوام کی جانب سے تحفظات اور سوالات اٹھائے گئے، درج کی گئی ایف آئی آر کو ہر کسی نے مسترد کیا۔
محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکریٹری عبداللہ سنبل، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (داخلہ) اسد اللہ خان، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی (آپریشنز)، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، گجرات ڈویژن کمشنر، پنجاب ڈی آئی جی (آپریشنز) گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباد اور حافظ آباد کے آر پی اوز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز اجلاس میں موجود تھے جب کہ راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر، آر پی او، سی پی او، ڈی سی اور جہلم کے ڈی پی او نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا
مئی
لبنان، امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: ویب سائٹ ایکسیوس نے جنوبی لبنان کے قصبے الناقورہ میں لبنان،
دسمبر
پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب
?️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو 21 ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی
ستمبر
فلسطینی قیدیوں نے عالمی برادری سے کیا مانگا؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تحریک نے ایک کھلے خط میں مطالبہ
نومبر
چین کے خلائی مشن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 15 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) مریخ پر زندگی اور پانی کی تلاش کے لیے
مئی
ٹرمپ کی چین، بھارت اور برازیل سے درآمدی اشیاء پر نئے محصولات عائد کرنے کی دھمکی
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے
جنوری
مادورو کو اغوا کرنے کا مقصد لاطینی امریکہ پر تسلط ہے
?️ 4 جنوری 2026 مادورو کو اغوا کرنے کا مقصد لاطینی امریکہ پر تسلط ہے
جنوری
ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس
اگست