?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے رابطہ کیا ہے اور کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ مفت ویکسین لگانے کیلئے 10 لاکھ سے زائد ڈوزز خریدیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے مزید سینٹرز قائم ہوں گے جب کہ پنجاب میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، عثمان بزدار ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سے بھی ملاقات کریں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور برکی روڈ پر گیس دھماکے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے-
وزیر اعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے برکی روڈ گیس دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ برکی روڈ کے مکان میں دھماکے کی وجوہات کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جائے-
دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعدپہلےمرحلہ میں 10لاکھ کوروناویکسین خریدی جائے گی، ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ 2دن میں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔
ویکسین تیاری کیلئےیونیورسٹی آف ویٹنری اینڈاینیمل سائنسز سےمشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوروناویکسین کی تیاری 6سے 10ماہ کے دوران ممکن ہوسکے گی، پنجاب میں کوروناویکسین کی تیاری کے بعد صوبے کیلئے ویکسین دستیاب ہوگی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب یمن جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے:یمنی تجزیہ نگار
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے ایک قلم کار اور صحافی علی الدروانی نے کہا
مئی
ٹرمپ کے تل ابیب سے تعاون کم ہونے کی وجوہات
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: فاکس نیوز نے اسرائیلی جاسوسی خدمات کے ایک سابق عہدیدار کے
مئی
تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے پی این ایس اصلت سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات
?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس
مئی
ہم نے وینزویلا کے ساتھ عالمی تاریخ کا سب سے بڑا تیل کا معاہدہ کر لیا ہے : ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 29 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توانائی کے شعبے میں تازہ
اگست
ہم سرخ لکیریں ہم معین کریں گے نہ امریکہ:انصار اللہ
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انصار اللہ کے ایک رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ خطے
نومبر
اسلام آباد، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
?️ 14 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کے
جنوری
نیٹو کی توسیع کے نتیجے میں روس کے خلاف غیر ملکی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے : پیوٹن
?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں: ولادیمیر پیوٹن، روس کے صدر نے گزشتہ رات، جمعہ کے
ستمبر
توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک، تحائف لینے والوں میں اہم شخصیات کے نام شامل
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ
مارچ