?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، یکم جنوری سے ادائیگی ہوگی، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔
یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، پنجاب بھر میں آئمہ کرام کے 62994 رجسٹریشن فارم وصول ہو چکے جبکہ تصدیق کا عمل جاری ہے، ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔
صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کر کے میٹنگ کی ہدایت کر دی جبکہ حساس ایریا میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانون کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی نئے انتفاضہ سے پریشان
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریک اور صیہونی فوج کے درمیان لڑائی
ستمبر
چین روس فوجی مشقوں کے مقاصد
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ چین اور روس
جولائی
طالبان کے ساتھ غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر چین کا اظہار تشویش
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:افغان وزارت خارجہ نے بدھ کے روز طالبان کے ایک وفد
جولائی
امریکہ کی طرف سے ایک بار پھر متعدد ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا بہانہ بناتے
نومبر
سوڈان میں 3 روزہ جنگ بندی
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن ملیشیا کے درمیان 3 روزہ
اپریل
آیت اللہ سیستانی کا پوپ فرانسس کو جواب
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: پوپ فرانسس کے خط کے جواب میں آیت اللہ سیستانی
اگست
ٹرمپ کی حفاظتی ٹیم تبدیلی؛ خواتین باہر
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار
جولائی
کورونا کی وجہ سے جمعہ سے نئی پابندیاں لگائی جائیں گی
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات اسد عمر کا کہنا
اپریل