وزیراعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کوکورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم فیصلہ

شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی آنےپر  اہم فیصلہ کرتے ہوئے ماہی گیروں کیلئے کشتی ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی، جس کے تحت کشتیوں پرموجودماہی گیروں کوکشتی ویکسین سینٹر کے ذریعے ویکسین لگے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماہی گیروں کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کشتی ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی، کشتیوں پرموجودماہی گیروں کوکشتی ویکسین سینٹر کے ذریعے ویکسین لگے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ماہی گیروں سے پوچھا کیا کورونا ویکسین لگوائی؟ تو ماہی گیروں نے جواب دیا کہ سرسارا دن ماہی گیری کرتے ہیں رات گھرآتےہیں، جس پر مرادعلی شاہ نے کہا فوری کشتی پر ویکسین سینٹر قائم کرکے ماہی گیروں کوویکسین لگائی جائے۔

خیال رہے ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے، مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھنے لگیں، ایک دن میں 141 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 4199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91ہزار204ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں کورونا سے تاحال 25ہزار220اموات ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے