?️
کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی آنےپر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ماہی گیروں کیلئے کشتی ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی، جس کے تحت کشتیوں پرموجودماہی گیروں کوکشتی ویکسین سینٹر کے ذریعے ویکسین لگے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماہی گیروں کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کشتی ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی، کشتیوں پرموجودماہی گیروں کوکشتی ویکسین سینٹر کے ذریعے ویکسین لگے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ماہی گیروں سے پوچھا کیا کورونا ویکسین لگوائی؟ تو ماہی گیروں نے جواب دیا کہ سرسارا دن ماہی گیری کرتے ہیں رات گھرآتےہیں، جس پر مرادعلی شاہ نے کہا فوری کشتی پر ویکسین سینٹر قائم کرکے ماہی گیروں کوویکسین لگائی جائے۔
خیال رہے ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے، مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھنے لگیں، ایک دن میں 141 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 4199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91ہزار204ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں کورونا سے تاحال 25ہزار220اموات ہوچکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
موساد اور شباک بھی نیتن یاہو کے مخالفین کی صف میں شامل
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی حکومت کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف
مارچ
خیبر پختوںخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ سامنے آگیا
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی
دسمبر
وزیراعظم جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود
ستمبر
پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ایوان میں واپسی پر وہ ان کا خیرمقدم کریں گے۔راجا پرویز اشرف
?️ 29 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا
ستمبر
وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں
ستمبر
شیخ رشید نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 13 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطباق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ
ستمبر
اسرائیل کے جنگی جرائم کے جواب میں دا سلوا کی جرات اور عرب سراب کی خاموشی
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے 37ویں سربراہی
فروری
غزہ کے نام پر آنے والی ہوائی امداد کہاں جا رہی ہے؟
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ