وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع کرانے شاہدہ اخترعلی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، شازیہ مری، نوید قمر، رانا ثنااللہ اور ایاز صادق  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے تھے۔

تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وصول  کی اور قواعد کے مطابق اسپیکر کم از کم 3 دن کے بعد اور 7 دن سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبر پورے کر لیے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202 اراکین کی حمایت موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 86 اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔

دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس  میں لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو بتایا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کا  کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کررہے اس میں حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔

مشہور خبریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی میڈیا انٹرویوز میں جعلی خبروں کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم

?️ 5 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پر

پرویز مشرف کی واپسی پر سینٹ میں بحث

?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب

اردن میں 27 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  اردن کی فوج نے آج اتوارکو امریکہ اور 25 دیگر

آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی، مقبوضہ کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات

?️ 28 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں)  آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب کرلیا

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)

مغربی ممالک شامی مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانے سے روک رہے ہیں: لبنانی وزیر خارجہ

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں

انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت

غزہ میں استقامتی میزائل بیلٹ کے بارے میں صہیونی نیٹ ورک کا دعویٰ

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   صہیونی چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے