وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو خیبرپختونخوا کے 9 متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی پاکستان میں بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں، حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات میں ہدایت کی ہے کہ سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ ، شانگلہ اور بٹ گرام کے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے، باجوڑ اور بٹ گرام پر فوری توجہ دی جائے۔

انہوں نے نے کہا کہ پھنسے ہوئے رہائشیوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور سڑکوں کو صاف کرنے اور رابطہ بحال کرنے کے لیے بھاری مشینری تعینات کردی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی: پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد

?️ 13 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی

دمشق کے ساتھ مفاہمت بھی اور شمالی شام پر قبضہ بھی؛اردگان کا متضاد موقف

?️ 21 مئی 2023رجب طیب اردگان نے شام کے ساتھ مفاہمت کے لیے آمادہ ہونے

ایرانی وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس پر حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا:ڈیفنس ایکسپریس

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیفنس ایکسپریس نیوز سائٹ نے شائع شدہ سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد

ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی سرخی لکیر نہیں: امریکی نائب صدر

?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک نئی

نور الحق قادری سانحہ یتیم خانہ چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی

?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری نے سانحہ یتیم

غزہ میں شہداء کی تعداد 72 ہزار 819 تک پہنچ گئی 

?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں ایک بیان

فلسطینی علماء کا صہیونیوں کے خلاف بیان

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی علماء یونین نے آج غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں

زیلنسکی کو روس کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے چاہئیں: امریکی جنرل

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  امریکی فوج کے سابق ڈپٹی کمانڈر مارک کِمِٹ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے