🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے فرانس میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگراموں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
27 مئی 2023 کو اپنی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کرسٹالینا جارجیوا کو پاکستان کے معاشی نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے معاشی ترقی اور استحکام کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت نویں جائزے کے لیے تمام پیشگی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف کے ای ایف ایف کے تحت مختص فنڈز جلد از جلد جاری کر دیے جائیں گے، جس سے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے جاری کوششوں کو تقویت ملے گی اور اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم کو جائزہ لینے کے جاری عمل پر اپنے ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا، میٹنگ نے اس تناظر میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا ایک مفید موقع فراہم کیا۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے علاوہ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانویل میخواں سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے موضوع پر منعقدہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، شہباز شریف’نیوگلوبل فائنانسنگ پیکٹ’ کے سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے برونیاغ پیلس پہنچے ہیں۔
وزیراعظم نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پر سربراہی اجلاس بلانے پر صدر ایمانویل میخواں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پر فرانسیسی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر اعظم نے فرانسیسی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مالیاتی انصاف پر مبنی نظام کی طرف جرات مندانہ قدم اٹھایا۔
انہوں نے فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو وسائل کی عدم دستیابی،قرض اور سود کی ادائیگیوں کے بوجھ اور منجمد ترقی کے مسائل درپیش ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے تحت قرض کی دلدل میں ڈوبے ترقی پزیر ممالک کی مدد وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کے عوام کو ریلیف مل سکے،موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات نے پہلے سے مسائل کا شکار ترقی پذیر ممالک کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے، اہم مسئلے پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے آپ نے اہم کاوش کی۔
فرانسیسی صدر نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی، دونوں قائدین کی ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو پاکستان کا محسن تصور کرتے ہیں، سیلاب کے موقع پر آپ کی مدد بھول نہیں سکتے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں ہونے والی تباہی کے آپ عینی شاہد ہیں۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کے بارے میں سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی دوبارہ آباد کاری ہماری اولین ترجیح ہے اور رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ترقی پذیر ممالک پر معاشی دباؤ مزید بڑھا گیا ہے، ترقی پذیر ممالک میں شرح نمو بڑھانے اور مالیاتی توازن برقرار رکھنے میں نئے مسائل درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوپ 27 میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو ترقی پذیر ممالک کی مالیاتی مدد کے لئے بروئے کار لایاجائے، نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لئے پیرس میں سربراہی کانفرنس ایک اچھی اور درست سمت میں شروعات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی انصاف کے ساتھ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ عالمی مالیاتی وسائل کی تقسیم میں بھی منصفانہ رویہ درکار ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وزیراعظم اور ان کی حکومت کے جذبے کو سراہا۔
وزیراعظم نے فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے موقع پر مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی، شہبازشریف نے کوپ27 کے شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو اہم پیش رفت قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی حویلی پر حملہ
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا ٹریکنگ فرم Dataminr کے تجزیے کے مطابق، FBI
اگست
مسلم لیگ ن کے ایم این اے کو فردوس عاشق نے وارننگ دے دی
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق
جون
سعودی عرب میں عمرہ کے لیے نئے شرائط
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس اور اس کی
فروری
بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن
🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے جو بائیڈن کے 2024
فروری
یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی تازہ ترین جارحیت
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: المسیرہ ٹی وی چینل نے یمن کے مغرب میں واقع
جنوری
چین میں مسلمانوں کی صورتحال پر مصری صحافی کی رپورٹ؛ سینکیانگ کے دورے کی تفصیلات
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:مصری صحافی حازم سمیر نے اپنے حالیہ سفر کے دوران چین
نومبر
فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پر انسٹاگرام اکاؤنٹس کو’شیڈو بین’ کیے جانے کا انکشاف
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے
اکتوبر
شام پر صیہونی میزائل حملہ
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ جوالان کے علاقے میزائل حملہ کیا
جولائی