وزیراعظم کی سعودی فرمانروا، ولی عہد اورعوام کو مبارکباد

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے91ویں قومی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا،ولی عہد اورعوام کو مبارکباد پیش کی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں حکومت اورعوامِ پاکستان کیجانب سےخادمین شریفین جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمدبن سلمان اورسعودی عرب کی عوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کے91ویں قومی دن کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی حکومت اورعوامِ پاکستان کیجانب سے خادم الحرمین الشریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمدبن سلمان اورسعودی عرب کی عوام کومبارکباد پیش کرتاہوں، ہماری دعا ہے کہ دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا یہ سفرپیہم جاری رہے۔

خیال رہے سعودی عرب کا قومی دن آج قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، مملکت کے قومی دن پرمختلف علاقوں میں سرکاری اور نجی سطح پر رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں کئی شہروں میں انٹرایکٹو شوز اور عوامی تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔

اسی موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یوم وطنی کے موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کریں اور جلد از جلد مکمل ویکسینیشن کرائیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد کا اعتراف کیا

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے پرتشدد

محمود عباس کی تنظیم کا ہمارے ساتھ قریبی تعاون ہے :اولمرٹ 

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے صیہونی حکومت

سجل علی، عدنان صدیقی سمیت دیگر کو سول اعزازات سے نواز دیا گیا

🗓️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی، سینئر اداکار

کورونا: ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 144 اموات

🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

ٹرمپ کا اپنے مخالفین پر حملہ

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس سال کے صدارتی انتخابات میں

جرمنی یورپ کی احمق ترین حکومت ہے:جرمن پارلیمنٹ کی رکن

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے بائیں بازو کی خاتون سیاست دان کا کہنا ہے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے

🗓️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے

سعودی عرب اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی مسائل پر بات چیت

🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور روسی وزیر خارجہ سرگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے