وزیراعظم کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

وزیراعظم کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا چیف جسٹس گلزار احمد نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔عائشہ ملک سپریم کورٹ  کی پہلی خاتون جج بن گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، جس کے بعد جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں، چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پاکستان کے روشن چہرے کی دلیل ہے۔ جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان ، اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار،وی سی پاکستان بار،سینئر وکلا نے شرکت کی۔

یاد رہے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔پارلیمانی کمیٹی کے ججز تقرری کے اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

کیا صہیونی ایرانی حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں؟ صیہونی تھنک ٹینک کیا کہتے ہیں؟

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تھنک ٹینک نے ایرانی معاشرے کی بعض خصوصیات

فلسطین کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے: وزیر خارجہ

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے

عراقچی کے پاکستان دورے کے تین اہم مقاصد

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں: سید عباس عراقچی، ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی counterpart

فلسطین کا منفور چہرہ اور رام اللہ میں صیہونی کارندہ حسین الشیخ

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام حسین الشیخ کو اسرائیلی اور امریکی مفادات کا

پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اعلان کیا کہ

مظلوم کی مظلوم کے حق میں آواز

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعاء میں فلسطینی جہاد

اب ہم دھماکے کی دھمکی سے نہیں ڈرنے والے

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین کے نامہ نگار کے مطابق القدس اسپتال کے عملے نے

شنزو آبے کی آخری رسومات سے قبل ٹوکیو میں سخت حفاظتی اقدامات

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:جاپان نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے