?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم کو بجلی کی طلب ورسد اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں بجلی چوری کیخلاف جاری کاررائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ملک بھر میں کئی مقامات پر 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اور لائن لاسز والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شدید گرم موسم میں ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18، 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں بدترین اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔
تربت، سبی، نصیر آباد اور جعفرآباد سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا حال برا کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ کے شہروں چارسدہ اور نوشہرہ میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے موٹر وے ایم ون بند کر دی جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
احتجاج کے باعث چارسدہ میں دریائے کابل کے پل پرگاڑیوں کا رش لگ گیا جب کہ نوشہرہ میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور رشکئی موٹر وے انٹر چینج بلاک کر دیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کرینگے۔


مشہور خبریں۔
پاک فضائیہ کے 4 افسران کو ترقی دے دی ہے
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان
جون
لبنان کا صیہونیوں کو سخت انتباہ
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگرچہ لبنان
مارچ
غزہ میں انسانی امداد کا مشکوک امریکی منصوبہ تاخیر کا شکار
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ کا غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کا منصوبہ
مئی
وطن کے دفاع کے لئے ہم ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
ستمبر
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور کر لیا
?️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں
ستمبر
سینیگال کے عوام کا فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد
جون
بھارت کے ساتھ ایٹمی جنگ کا امکان نہیں:خواجہ آصف
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت
اپریل
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیا
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100
فروری