وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنۃ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ عزم و استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آخر میں کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 5 دسمبر کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین

اقوام متحدہ کے خالی ہال میں نیتن یاہو کی تقریر 

?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو گزشتہ روز اقوام متحدہ کی

صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی

آڈیو لیکس کمیشن کےخلاف درخواست سننے والے بینچ پر پی ڈی ایم حکومت کے اعتراضات مسترد

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کی صداقت

واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کیسے کریں؟

?️ 13 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ پر صارفین کے

وزیر دفاع کا ضرورت کے تحت سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ

?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضرورت پڑنے

وزیراعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ کی سیکیورٹی سخت، 15 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا حکم

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان تحریک

غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے