?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی، وزیراعظم نے پٹرول11 روپے اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔ پٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتوں میں اسوقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ واضح رہے اوگر نے یکم فرروی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 14 روپے تک اضافے کی سمری تیار کی تھی، جس میں پٹرول 11 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 14 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
تاہم وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول 11 اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی منظوری نہیں دی جاسکتی، پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، عوام کو مہنگائی سے بچانے کی ہرممکن کوشش کریں گے، تیل کی بڑھتی قیمت کا بوجھ حکومت اپنے اوپر لے گی۔


مشہور خبریں۔
ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کی سیاسی شوری کے نائب صدر محمود
اکتوبر
اسرائیلی قیدی کا قسام جنگجو کے ماتھے پر فوجی بوسہ
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا کہ غزہ
فروری
203 افغان بچے بغیر سرپرست کے امریکہ میں مقیم
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے امریکہ میں غیر سرپرست افغان
ستمبر
اردوغان کے مخالفین نے پانی اور بجلی کے بلوں کو لگا ئی آگ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: ترک شہریوں نے زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف
فروری
بھارت جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں
?️ 26 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کی شدید
اپریل
پوپ کو تبدیل کرنے کے اختیارات کس کے پاس ہوتے ہیں؟
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں: ویٹی کن نے پیر کو اعلان کیا کہ کیتھولک
اپریل
ٹرمپ تل ابیب کو بچانے کی کوشش میں
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق قائم مقام وزیر خارجہ شمشاد احمد خان نے
جون
نیتن یاہو کے واشنگٹن کے اخراجات؛ ہارے ہوئے گھوڑے پر ٹرمپ کا جوا
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حال ہی
فروری