?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے ملک کے ریلوے نیٹ ورک کو وسعت دینے کی منظوری دیتے ہوئے اس ضمن میں کوششوں پر تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ریلوے سے متعلق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کو ہدایت کی کہ گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
قبل ازیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے میں جاری اصلاحات پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر جدید انفارمیشن ڈیسک کے قیام، لاہور، راولپنڈی اور ملتان اسٹیشنوں پر صفائی کے نظام کی آؤٹ سورسنگ، ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر خوراک کے معیار کی نگرانی کے لیے صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے ساتھ تعاون، اور طویل عرصے سے معطل سروسز کی بحالی جیسے اقدامات کا ذکر کیا۔
آؤٹ سورسنگ اور نیلامی
وزیر ریلوے نے بتایا کہ بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر دوبارہ چلایا گیا ہے، جب کہ ڈیرہ غازی خان ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بھی بحال کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکھر، خانیوال، اور کوہاٹ میں کنکریٹ سلیپر فیکٹریاں، اور کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، اور سکھر میں ریلوے کے اسپتال، اسکول، کالج، اور ریسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور کی نیلامی کی جا رہی ہے, جہاں فائیو اسٹار ہوٹل کے قیام کی گنجائش موجود ہے, ریلوے کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی ڈیجیٹائزیشن اور ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، رابطہ ایپ کو ٹکٹ بکنگ کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے، 155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا, جس سے لاکھوں روپے کی بچت ہوئی۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ 17 ہزار 101 ملازمتیں ختم کی گئیں، جب کہ مزید 5 ہزار 695 کو مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ پاکستان ریلوے ایڈوائزری اور کنسلٹنسی سروسز، ریل کوپ، پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹ کمپنی اور پروجیکٹ امپلیمنٹیشن یونٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریلوے کی 10 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروائی گئی، اور لاہور-راولپنڈی ہائی اسپیڈ ٹرین، اسٹیشن اپ گریڈیشن، اور سب اربن سروسز پر پنجاب حکومت کے ساتھ منصوبہ بندی جاری ہے۔
مزید برآں، سریاب-کچلاک اور کوئٹہ-چمن سیکشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی سربراہی میں ایک وفد سے بھی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنا چاہتا ہے، اور زرعی مشینری کی تیاری میں بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔
7 رکنی وفد میں بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا، بیلاروس کی فضائیہ اور فضائی دفاع کے کمانڈر، اور بیلاروس کی وزارت دفاع کے اہلکار شامل تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ آئی ٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج (جمعرات) کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
لاہور میں فضائی آلودگی اور گرد و غبار سے نجات کیلئے چین کی طرز پر سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
?️ 7 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی طرز
جنوری
اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی صیہونیت مخالف قرارداد کا خیر مقدم کیا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جنوری
حماس نے بے مثال فتح حاصل کی ہے: ایہود بارک
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اسرائیلی سابق وزیر اعظم ایہود باراک کے
ستمبر
اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کا دعویٰ جھوٹ ہے: حماس
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: قابض افواج کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ
اکتوبر
روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
ملک میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے سبب آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی
مارچ
عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی، جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی
فروری
پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے: فردوس عاشق
?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ کومد نظر رکھتے
مارچ