🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بڑھتے جرائم اور امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا، انہوں نے وزیرداخلہ کو فوری سندھ جانے اور رینجرز کے ساتھ مل کر حکمت بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سندھ میں لاقانیت جنم لے رہی ہے، پولیس ڈلیور نہیں کرپا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر پلاننگ اسد عمر سے سندھ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، دونوں اکابرین نے وزیراعظم کو سندھ کی انتظامی بدانتظامی، خصوصاً امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔
ان معلومات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مل کراس صورتحال پر حکمت عملی طے کریں۔وزیر داخلہ اس دورے کے بعد اپنی رپورٹ وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اسی طرح وزیراعظم نے مجھے ابھی ہدایت کی ہے کہ آپ سندھ جائیں۔وزیراعظم نے کہا آپ رینجرز کے ساتھ میٹنگ کریں۔
سندھ میں لاقانیت جنم لے رہی ہے، پولیس ڈلیور نہیں کرپارہی۔وزیراعظم نے کہا وہاں کی صورتحال پر فوری رپورٹ کریں، میں کسی بھی لمحے سندھ جاسکتا ہوں۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار سے رابطہ قائم کررہا ہوں۔گورنر سندھ اور اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے حالات خراب ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
تحریک لبیک کی پابندی ختم کرنے کی درخواست جائزہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ مسئلہ کشمیر پر ہونیوالی پیشرفت پر بھی وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹیلی وژن کے نئے بورڈ کی منظوری بھی دی، سیکرٹری اطلاعات چیئرپرسن ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 زخمی
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر برائے قدرتی آفات شرف الدین
جون
ہم تابوت میں نہیں بلکہ زندہ لوٹنا چاہتے ہیں: صہیونی قیدی
🗓️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی القسام بٹالین نے غزہ میں
مارچ
صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا اعتراف
🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں
مارچ
بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشتگردی کا مسئلہ زیر غور آئیگا، خواجہ آصف
🗓️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا
مئی
صیہونیوں کا اصلی چہرہ؛ ترک ماہر کی زبانی
🗓️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک ترک ماہر نے شہریوں کے ساتھ ایران اور صیہونی
اپریل
دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم
🗓️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی
🗓️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)
دسمبر
پاکستان کو ریڈ لیسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
🗓️ 5 اگست 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لیسٹ
اگست