?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ میں ہیں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا ٹیم سے ملاقات کی، ایس اوپیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے شرکا کی تعداد کم رکھی گئی، ملاقات کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سرکاری معاملات پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں میڈیا ٹیم سے ملاقات کی تصویر شیئر کردی۔ملاقات میں زلفی بخاری، فیصل جاوید وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور دیگر لوگ موجود تھے تاہم ایس اوپیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے شرکا کی تعداد کم رکھی گئی تھی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں سینیٹر شبلی فراز، زلفی بخاری، فیصل جاوید،یوسف بیگ مرزا شریک ہوئے، اس دوران وزیراعظم نے مختلف سرکاری معاملات پربریفنگ لی۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ماشاء اللہ سے وزیراعظم ٹھیک اور فٹ ہیں، ایس او پیز پر عمل کرکے گھر سے کام اور میٹنگ کررہے ہیں۔یاد رہے 20مارچ کو وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آ چکا ہے، سٹہ مافیا اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں، اجلاس میں سٹہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر رپورٹ عمران خان کو پیش کی گئی اور ہاؤسنگ، ڈیمز، ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آ چکا ہے، سٹہ مافیا اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں، قانون کی حکمرانی سے کسی کو انکار کی اجازت نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم فلاحی ریاست کی جانب کامیابی سے گامزن ہے، ٹیم پوری توجہ احساس پروگرام کے ذریعےغریبوں کے احساس پر لگا دے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے صیہونی درندگی کا شکار
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اپنی
دسمبر
چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں: اسد عمر
?️ 5 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ
فروری
قطر کے قومی سلامتی مشیر کا کابل دورہ
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: قطر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد بن احمد المسند
جون
احساس پروگرام کی کامیابی پر عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی سطح
مئی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27 ویں ترمیم کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان (ٹی ٹی
نومبر
فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش کے خلاف عالمی بغاوت کا مطالبہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین
فروری
متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور ابوظہبی میں منعقد
?️ 29 جون 2025ابوظہبی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان
جون
برکس اجلاس؛ شمالی دنیا کے خلاف جنوبی دنیا کا اتحاد
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے گزشتہ رات ایک
اکتوبر