وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ کیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ، بل گیٹس کی پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حالیہ کوششوں کی تعریف، وزیراعظم اوربل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پرمل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق\۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراظعم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جبکہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خاص طور پر پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کر سراہا۔ وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے، کووڈ 19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے 2021ء میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی۔انہوں نے کہا کہ پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا، کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور پیمانے پر فراہمی کی ضرورت ہے۔ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی، اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ یوکرین میں شہریوں کے خلاف جرائم میں ملوث

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ

میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب

یوکرین 5 بلین یورو کی یورپی امداد کے انتظار میں

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کیف اس ہفتے

اسرائیلی ہتھیاروں پر پابندی لگانے میں جرمنی کی ہچکچاہٹ کے پیچھے

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایسا کرنے کی درخواستوں

کیا امریکہ اور اسرائیل غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں؟

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے نمائندے نے المیادین ٹیلی ویژن کے ساتھ

ججز کے الزامات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب

عراقیوں کا ایرانی چیف جسٹس کا والہانہ استقبال

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے

اسرائیلی وزیر دفاع نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف بیہودہ بیان جاری کردیا

?️ 12 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) فلسطینی قوم کے خلاف دہشت گردی اور ظلم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے