?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد چار اہم وزارتوں میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے پروگرام میں لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزارتوں کی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ،وزارت آبی وسائل (جو کہ مونس الہیٰ کے پاس ہے) اور اور رزاق داود کی وزارت میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ ان چار وزارتوں کی تبدیلی کسی بھی وقت ممکن ہے۔میں نے اس سلسلے میں کچھ وزراء سے بات کی جنہوں نے تصدیق کی کہ وزارتوں کی تبدیلی پر بحث کی جا رہی ہے کہ مختلف وزارتیں تبدیل کی جائیں۔لیکن عمل درآمد ہونے تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، کئی وزراء اپنی وزارتیں تبدیل ہونے پر خوش نہیں ہیں جب کہ کچھ وزراء خوش بھی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کابینہ میں تبدیلی کے لیے پورا ہوم ورک کر چکے ہیں۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اورعسکری قیادت کےمعاملات پہلے والے پیج پر نہیں، وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان کیا بات ہوئی پتا نہیں،لیکن کچھ دن پہلے ایک اہم ترین ادارے میں بات ہوئی ”کہ فلاں بندہ ہمیں کیا بلیک میل کرنے لگ پڑا ہے، ہر تیسرے دن کہتا ہے اسمبلیاں توڑ دوں گا، اس سے کہو اسمبلیاں توڑ دے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں قانون کمزور، بے بس ہو، کمپرومائز کا شکار ہو، ہمارے ساتھ یہی ہورہا ہے، آپ نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کیا اگر آپ معاہدہ پورا نہیں کرسکتے تھے تو آپ کو نہیں کرنا چاہیے تھا،جان ومال حکومت کی ذمہ داری ہے، لاکھوں لوگ کل متاثر ہوئے، اس کا کسی کو ذمہ دار ہونا چاہئیے تھا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمرا ن خان پچھلے 20 دن سے کابینہ میں تبدیلی کیلئے پورا ہوم ورک کرچکے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری کیلئے انٹرویو کرچکے ہیں۔ میں خبر دی ہے اس بات پر قائم ہوں، اس بات پر مشاورت کی گئی، بندوں کو بلایا گیا اور جان بوجھ کر اسمبلی توڑنے کی خبر لیک کروائی گئی۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے باوجود 3 بل منظور ہوگئے
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کے شور شرابے
فروری
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی
?️ 8 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن
جنوری
عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہی ہوں گے۔
?️ 21 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
جنوری
صہیونی وزیر کی اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف سے غیر انسانی درخواست
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی وزیر نے اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف سے
اگست
مادورو: وینزویلا کی ناکہ بندی وحشیانہ ہے
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ
دسمبر
صیہونیوں کا شام کے خلاف اعلان جنگ
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے چیئرمین ہرتسی ہالیوی نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں
جولائی
اے پی ایس حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو آج طلب کر لیا
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس
نومبر