وزیراعظم عرب سمٹ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کےبعد کلائمٹ سمٹ کیلئے باکو روانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ریاض سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 2 روزہ ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے انٹر نیشنل رائل ٹرمینل پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی، سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

مزید کہا گیا کہ وہ اپنے تین روزہ دورہِ آذربائیجان کے دوران وزیراعظم باکو میں کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں (کوپ-29) کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کا سالانہ سربراہی اجلاس آج آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہوا، جس میں گزشتہ ایک سال کے دوران ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فنڈز کی فراہمی سمیت مالیاتی اورتجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

تقریباً 200 ممالک کے مندوبین دو ہفتے جاری رہنے والے کوپ 29 فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ سائمن اسٹیل نے اپنے افتتاحی خطاب میں ایک نئے عالمی موسمیاتی مالیاتی ہدف کے بارے میں بتایا۔

یہ سمٹ ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب خبردار کیا گیا ہے کہ 2024 میں درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹونٹے کا خدشہ ہے اور غریب ملکوں کے لیے موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف مساوات کے قائم کردہ اصولوں کے تحت ماحولیاتی یکجہتی اور ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ کریں گے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ایکس پر رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری نے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید سے ملاقات کی، جنہوں نے باکو میں کوپ 29 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا وفد موسمیاتی فنانس اور موافقت کے لیے مضبوط وعدوں پر زور دے گا، جبکہ غیر معمولی موسمیاتی اثرات کے سبب یہ وقت جرات مندانہ ایکشن لینے کا ہے۔

پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے 10 سب سے خطرے کے دو چار ممالک میں ہوتا ہے، جسے غیر معمولی سیلاب، مون سون کی شدید بارشیں، تباہ کن گرمی کی لہریں، تیزی سے گلشیئر پگھلنے کا سامنا رہا ہے۔

جون 2024 میں گرمی کی لہر کے نتیجے میں بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس نے صحت عامہ اور زراعت کو بری طرح متاثر کیا۔

مشہور خبریں۔

ہم نے اسرائیلی کو کچل دیا: فلسطینی تحریک

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس کی شاخ جنین

امریکہ نے قطر کو دھوکہ دیا؛ عرب ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے : یمنی تجزیہ کار

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریجنٹ کے حالیہ دوحہ پر ہوائی حملے، جس میں امریکی

پنجاب کی 35 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے: ڈاکٹر یاسمین

?️ 17 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ

ایران کے خلاف صیہونیوں کا منصوبہ

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپڈ جنہوں نے ویانا مذاکرات کی مخالفت

جنیوا کانفرنس کے موقع پر اسحٰق ڈار کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات متوقع

?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی

ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات سے خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر سیف

?️ 20 اکتوبر 2022خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر

انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا امکان

?️ 24 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا

پاکستان نے 18 مارچ کو افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے