?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے 12 جنوری کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 12 سے 13 جنوری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، جس میں کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم دورے کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات آگے بڑھانے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
دونوں ممالک کے سربراہان باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم، نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس دورے میں وزیراعظم اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے 17 لاکھ شہری روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جو گزشتہ 5 دہائیوں سے وہاں پر کامیابی کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوش حالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ روایات، تاریخ اور ورثے پر مبنی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اعلیٰ سطح کے دورے باہمی تعلقات کی اہم خصوصیت ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی متحدہ عرب امارات دورہ کر چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبرایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے قصر الشاتی میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مشہور خبریں۔
فلمیں ہٹ ہونے پر مشہور بالی ووڈ اداکار کو پڑوسیوں کی طرف سے انوکھا انعام
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف ایک کامیاب اداکار بن
جون
بارسلونا نے تل ابیب سے تعلقات منقطع کر لیے۔ "غزہ فلسطینیوں کا ہے
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: بارسلونا سٹی کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق کا احترام
مئی
45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن
مئی
کیا ٹرمپ خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ہیں؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: ٹرمپ جمعرات کو فلٹن کاؤنٹی جیل میں خود کو تبدیل
اگست
فاینینشل ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ چین تائیوان پر حملہ کرنے کے لیے اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: فاینینشل ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین تائیوان
مئی
استنبول، مہنگائی اور غربت کا شہر
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:خوبصورت اور دلکش شہر استنبول کا دوسرا رخ غربت اور ایک
جنوری
موجودہ دورِ حکومت کی کرپشن کو بھی بےنقاب کیا جائے:عمران خان
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو
دسمبر
امریکہ نے افغانستان جنگ میں ہلاکتوں کے لیے کمیشن کے قیام پر رضامندی ظاہر کی
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈیلی ٹائمز کے مطابق یہ کمیشن 768 بلین ڈالر کے
دسمبر