وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بہت تباہی ہوئی ہے، جان نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مال مویشی اور گھروں کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بل معاف کیے جارہے ہیں، جو صارفین اگست کا بل ادا کرچکے ان کو اگلے بل میں یہ رقم واپس کردی جائے گی، اس حوالے سے واضح ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے، سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی، سیلاب متاثرہ آبادیوں میں اشیائے خورونوش اور صحت کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں زرعی، کمرشل اور صنعتی شعبے سے وابستہ بجلی صارفین کے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے، اس بنا پر اگست کے بجلی بلوں کی وصولی فی الفور مؤخر کی جارہی ہے، اگر ان صارفین کے نقصانات کا تخمینہ زیادہ نکلا، تو انہیں مزید ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو تباہی ہوئی اور جو نقصانات ہوئے، وہاں میرے بزرگ، مائیں بہنیں اور بیٹیاں کھلے آسمان تلے جن مشکلات کا شکار ہیں، ہم ان سے بخوبی واقف ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر آپ کے خادم پاکستان کی جانب سے یہ حقیر سی کوشش ہے جو یقینی طور پر سیلاب متاثرین کے مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ وہ ایک بار پھر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں۔

مشہور خبریں۔

یہ جو مرضی کرلیں، 90 فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، عارف علوی

?️ 19 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ

پنجاب اسمبلی بچانے کی حکمت عملی مسترد، نواز شریف کی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت

?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد

اسٹاک ایکسچینج: 626 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مارکیٹ 44 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گئی

?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک انڈیکس دو دن

ٹرمپ کی پاناما، گرین لینڈ اور کینیڈا پر توجہ کی وجہ ؟

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے سال کے

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کی شکست اور مسلم حکمرانوں کی خیانت

?️ 22 مئی 2021(سچ خبریں) گیارہ روز تک مسلسل آتش و آہن کی بارش کے بعد

سرینگر: متحدہ مجلس علماء“ کی گستاخانہ خاکے کی مذمت، مجرم طالب علم کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

?️ 6 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف وادی نیلم میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

?️ 8 اپریل 2021وادی نیلم (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں

جنوبی لبنان پر صہیونی حملے جاری، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں

?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں:جنوبی لبنان میں صہیونی افواج کی گولہ باری اور فضائی حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے