?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف میں رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، مسئلہ کشمیر اور حالیہ علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر الہام علیوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے، انہوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے جو ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاہم بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ہے۔ شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔
دوسری جانب صدر الہام علیوف نے پاکستان کی حالیہ شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات وقت کی آزمائش پر پورے اترے ہیں، انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور صدر الہام علیوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔


مشہور خبریں۔
حالیہ جنگ بندی حماس کی خالص فتح
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:اے بی سی ویب کے مطابق حالیہ جنگ بندی نے حماس
دسمبر
پیپلز پارٹی کا سینیٹر اسحٰق ڈار کو قائد ایوان بنانے پر تحفظات کا اظہار
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نومبر
شنگھائی تعاون تنظیم کا عالمی حکمرانی کا منشور بروقت اور رہنمائی کرنے والا اقدام ہے:بیجنگ
?️ 3 ستمبر 2025شنگھائی تعاون تنظیم کا عالمی حکمرانی کا منشور بروقت اور رہنمائی کرنے
ستمبر
مستعفی یمنی حکومت کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حمایت
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یمن میں منصور ہادی کی معزول حکومت جسے سعودی عرب کی
نومبر
دمشق کے زینبیہ علاقے میں شیعیان کے خلاف فرقہ وارانہ تحریک کا آغاز
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ (سیدہ زینب) میں
نومبر
تخت و تاج کے لیے جاسوسی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:اپنے تخت کو محفوظ رکھنے کے لیے، سعودی رہنما صیہونی حکومت
دسمبر
غزہ کے دفاع میں ڈنمارک کے عوام کا زبردست مظاہرہ
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں افراد اس ملک کے دارالحکومت کی سڑکوں
مارچ
پاکستان کو طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا
اکتوبر