وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں: شبلی فراز

وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں یہ فیصلہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کیا ہے  ان کا کہنا تھا کہ باقی اراکین کا مجھے پتہ نہیں لیکن میں کورونا ٹیسٹ کرواؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم سے کل ہونے والی ملاقات کے معاملے پروفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کوروناٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کل وزیراعظم سے میڈیا ٹیم کی ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کیا ملاقات میں شریک باقی ارکان بھی ٹیسٹ کرا رہے ہیں؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ باقی ارکان کا علم نہیں میں تو ٹیسٹ کرا رہا ہوں۔پی ڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مرحومین میں شامل تھی، پی ڈی ایم کا اب کوئی وجود نہیں، دوریاں بڑھ گئی ہیں ، انا،ضد ،نفرتوں کی سیاست کریں گے توعلیحدہ ہونا شروع ہوں گے۔

شبلی فراز نےمسلم لیگ ن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  مزید کہا ن لیگ نے کسی کو عزت دی نہ ہی مشاورت کی، ایسی صورتحال میں ن لیگ کے حصے میں رسوائی ہی آتی ہے، اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ان کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ، یہ اتحاد نہیں بلکہ انفرادی فیصلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ن لیگ کو دھوکے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کے لیے کارڈز کھیل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے