?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی ہے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے افغان امن عمل میں روس کے کردار کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمرا ن خان نے افغانستان تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا وزیراعظم نے افغان امن عمل کے فروغ میں روس کی کوششوں کی تعریف کی۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھی بھیجا ملاقات میں وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں روسی صدر سے ملاقات کا ذکر بھی کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا وزیراعظم نے تجارت، توانائی، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا. جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر جلد کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں کورونا سے معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گی وزیراعظم نے روس کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے پر مبارکباد دی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان صرف ایک منٹ کی ملاقات
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے سنیچر کی شام کو اعلان
ستمبر
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ
ستمبر
فلسطین عالم اسلام کی اولین ترجیح رہا ہے اور رہے گا:ایران
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:پاکستان میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے
مارچ
افغان بچے موت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسیف کے ایک عہدیدار نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو
اکتوبر
میڈیلین جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے
جون
لاہور ہائیکوٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم
?️ 3 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر
نومبر
مصر کا اسرائیل کو واضح انتباہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: قاہرہ مصری وزیر خارجہ نے سی این این کے ساتھ
اگست
نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔ وزیراعظم
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے
جولائی