وزیراعظم سے روسی وزیرخارجہ کی ملاقات، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ کی ملاقات، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی ہے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے افغان امن عمل میں روس کے کردار کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمرا ن خان نے افغانستان تنازع کے سیاسی حل پر زور دیا وزیراعظم نے افغان امن عمل کے فروغ میں روس کی کوششوں کی تعریف کی۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھی بھیجا ملاقات میں وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں روسی صدر سے ملاقات کا ذکر بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا وزیراعظم نے تجارت، توانائی، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا. جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر جلد کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں کورونا سے معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گی وزیراعظم نے روس کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے پر مبارکباد دی۔

مشہور خبریں۔

احسن اقبال نےعمران خان کونکالنےکاٹوئٹ کیاتھا،اس ٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے نے ری ٹوئٹ کیاتھا:فیصل واڈا

?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے

یمن کی انصار اللہ سلامتی کونسل کی قرارداد ایک سیاسی کھیل

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ

سعودی عرب میں ایک نوجوان کو مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں پھانسی

?️ 15 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح

کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے

عراق کا سیاسی اور اقتصادی کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے باہر

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے قائدین میں سے ایک عائد صاحب

اسرائیلی پیسوں کے لیے ایران کی جاسوسی کرتے ہیں: عبرانی میڈیا

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے لکھا ہے کہ جائزوں سے پتہ چلتا

یوکرین کی جنگ یورپ کا مسئلہ ہے، امریکہ کا نہیں!

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک رچرڈ گرینل

اب شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ اجرا کیا جائے گا

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عمر رسیدہ شہریوں کو کورونا ویکسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے