?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جاری سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے شراکت اقتدار کے حوالے سے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے شرائط
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: باسم نعیم، حماس کے ایک اعلیٰ رہنما نے اعلان کیا
مئی
حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں؟
?️ 19 اکتوبر 2025حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی
اکتوبر
ہم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھی ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سیاسی جماعت طاقتور صیہونی لابی کی وجہ سے
جولائی
سابق گورنر سندھ کا اہم اعلان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان
جولائی
اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک اور بڑی
دسمبر
امریکہ کی جانب سے شام پر سے پابندیاں باضابطہ طور پر ہٹا دی گئیں
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے
جولائی
افغان بچے موت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسیف کے ایک عہدیدار نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو
اکتوبر
یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ایک سینئر برطانوی فوجی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ
اگست