وزیراعظم اگلے مہینے چین کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے چین میں ان کے ساتھ جانے والے وزرا کو ہدایت دے دی ہے  کہ چین جانے والے وزراء کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنائیں، دورہ چین بہت سے منصوبوں سے متعلق چینی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں 5 وزرا ان کے ساتھ جائیں گے، وزیراعظم نے وزرا کو دورہ چین سے متعلق ہدایت دے دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  نے متعلقہ وزرا سے وزراتوں سے متعلق اہم بریفنگ لیں۔عمران خان نے کہا کہ اہم دورہ ہے چین جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں، دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں، منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ہوں گے، وزیراعظم چینی تاجر برادری اور صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے جس کے بعد چینی تاجروں کی جانب سے پاکستان میں آئندہ سرمایہ کاری کی توقع کی جاسکتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

برطانیہ میں سوشل میڈیا سرگرمیوں کے باعث گرفتاریوں میں شدت

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں:برطانیہ میں ہر سال 12 ہزار افراد کو سوشل میڈیا پر

وزیراعظم کی بیماری کے باوجوداجلاس میں آنے والے ایم این اے کے جذبے کی تعریف

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی بلوں

حکومت اور فوج پر بیک وقت دباؤ ڈال کر لبنان میں اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کی نئی امریکی اور اسرائیلی حکمت عملی

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: لبنانی ذرائع نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت

امریکی ایوان نمائندگان نے عراق کے خلاف جنگی اختیارات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

?️ 11 ستمبر 2025امریکی ایوان نمائندگان نے عراق کے خلاف جنگی اختیارات منسوخ کرنے کی

زیلنسکی یہودیوں کے لیے باعث رسوائی ہے: پیوٹن

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:کیف کی طرف سے نو نازی نظریے کو نظر انداز کرتے

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد

?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق

قید میں رہ کر میدان سیاست کا ہیرو

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم

شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے