وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، افغانستان سمیت مختلف امور پر گفتگو

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس میں قومی سلامتی پالیسی ، ملکی داخلی اور سیکیورٹی صورتحال  اور افغانستان سمیت مختلف امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔یہ ملاقات وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدرات ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی، اہم ترین ملاقات میں قومی سلامتی پالیسی،ملکی داخلی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم دفاعی حکام شریک ہیں جبکہ کئی اہم وفاقی وزرا بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال پر پاکستانی حکام نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہےا ور کرتا رہے گا، وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے درمیان ملاقات میں اس حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ کے لوگوں کے قتل میں مصنوعی ذہانت کا دخل

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے معتبر ذرائع ابلاغ میں

پاکستان کو طویل عرصے کے بعد کامیاب حکومت ملی ہے: فواد چوہدری

?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے

غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری

?️ 22 اگست 2021ٖغزہ( سچ خبریں) اسرائیلی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے مختلف

ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری

?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے

ایئرپورٹ پر کوورنا مریضوں کی نشاندہی  کیلیے انوکھا طریقہ

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)بیرون ملک سے آنے والے کورونا مریضوں کی نشاندہی کے

مسجد الحرام کے خطیب کو 10 سال قید کی سزا

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی

ہمارے اقدام سےغریب کو احساس ہوگا سیاستدان تنگی برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کفایت

سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 15 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے