وزیراعظم آفس کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا  جس کے بعد سے انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے اس دوران وزیراعظم آفس کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، تاحال کوئی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس عملے میں سے تاحال کسی کا کورونا پازیٹو نہیں آیا، ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے تاہم اسٹاف کے بعض افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔آفس عملے کے بعض افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ خیال رہے عمران خان کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد وزیراعظم آفس کے تمام عملے کی ٹیسٹنگ ہوئی۔

یاد رہے کہ کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد سے انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دو روز قبل صرف ایک ڈوز دی گئی تھی اور اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہےوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

اپنی ٹوئٹ میں ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اللہ پاک وزیراعظم اور خاتون اول کو شفا عطا فرمائے۔ بعد ازاں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت زلفی بخاری نے بتایا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کو انتباہ

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا

اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سنادی

?️ 2 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے

صیہونی حکومت کی مکمل طور پر شکست اور حزب اللہ کی 2006 سے فتح بڑی ہے: نعیم قاسم

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے

شامی حکومت کے خاتمے پر سعودی عرب کا پہلا سرکاری ردعمل

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے شام میں حالیہ پیش رفت

حکومت اپنے وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ

غیر ملکی عازمین کے سعودی عرب میں داخلے کی شرائط

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: بیرون ملک مصری ورکرز یونین کے نائب صدر عادل حنفی نے

سعودی عرب کی صیہونی مخالف کاروائی

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ والہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب

یمن سے تل ابیب تک، ابھرتی ہوئی جیوپولیٹیکل قوت

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ، جو ابتدا میں الشباب المؤمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے