?️
مظفرآباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات گئے مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ, علاقے کی تعمیر و ترقی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سرکاری حکام کو اہم ہدایات جاری.
میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن کو بھی پیغام دے دیا، 29ستمبر کو مظفر آباد جلسے کی تیاریوں اور عمران خان کے استقبال بارے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹاسک دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن میں تحریک انصاف کے لاکھوں ووٹرز موجود ہیں جو اپنے قائد عمران خان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، جلسے کی تیاریوں کے سلسلہ میں کارکنان اپنی تمام توانائیاں صرف کریں، جلسے میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شریک ہو گی، اس سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے پنڈال میں خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے، بدقسمتی سے ماضی میں اس ڈویژن کے تعمیراتی کام تعطل کا شکار رہے ہیں تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت تمام اضلاع میں مساوی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے ۔
وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے عدم اعتماد کی بازگشت پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق اقتدار نچلی سطح پر منتقلی کے لئے دہائیوں بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کر رہی ہےجسے اپوزیشن جماعتیں ایسا نہیں چاہتیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔اپوزیشن کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو گی،حکومت مخالف جماعتیں اپنا شوق پورا کر لیں،انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، نوجوان اس خطے کا مستقبل ہیں،اپنے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انڈسٹریل زون میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔آئی ٹی زون کے قیام کے لئے بنیادی اقدامات کر لئے ہیں،اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کو خصوصی مراعات دینے جا رہے ہیں،دیار غیر میں بیٹھے کشمیریوں سے بھی مکمل رابطے میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی دشمن کا بھی یمن میں امریکہ جیسا انجام ہوگا : حزب اللہ
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان نے صہیونی ریجیم کے یمن پر حملوں
جولائی
ترسیلات زر میں اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
?️ 14 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کے ایس
اپریل
اسرائیلی انتخابات 2026؛ تازہ سروے میں نیتن یاہو کی شکست پکی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو کے تازہ ترین سروے میں بنیامین نیتن
مئی
امریکہ پر بھروسہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے: افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ نے یوکرائن میں پیش آنے
فروری
وال اسٹریٹ جرنل: امریکا نے یوکرین پر روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: جہاں وائٹ ہاؤس نے یوکرین کو 3,350 طویل فاصلے تک
اگست
ترک صدر کا منافقانہ بیان، ترکی اور اسرائیل کے مابین روابط کو مشرق وسطیٰ کے لیئے اہم قرار دے دیا
?️ 13 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے منافقانہ بیان جاری
جولائی
پیرس اولمپکس ہمیں راس نہیں آیا؛ناکامی پر ناکامی
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کے دوران پاکستانی شوٹرز کشمالہ
جولائی
ہمارے کمانڈروں کا قتل ہمارے اعزاز کا تمغہ ہے: قسام بٹالین
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید صالح العروری کے
جنوری