وزیراعظم آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے، قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے ، جس کے تحت 10لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب نجی اسپتالوں میں مفت میسر ہوگا۔صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد  63 فیصد ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد میں 63 فیصد ہوجائے گی۔

قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے ، جس کے تحت 10لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب نجی اسپتالوں میں مفت میسر ہوگا۔خیال رہے صحت کارڈ کا اجرا کے پی، پنجاب، اسلام آباد، تھرپارکر ، گلگت بلتستان اورآزادجموں وکشمیر میں کیاجاچکاہے جبکہ بہاولپور ڈویژن میں رحیم یارخان، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔

واضح رہے قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔امراض قلب۔ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں اسپتال میں داخل ہونا پڑے۔حادثاتی چوٹیں۔سڑک کا حادثہ۔ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ۔جلنے کا علاج۔اعصابی نظام کا علاج۔گردوں کا علاج اور پیوند کاری۔سرطان۔تھیلیسیمیا۔یرقان۔حمل یا زچگی۔

حکومتی ویب سائٹ پر ان تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ، جو قومی صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کارڈ صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے لیے جاری کیا جاچکا ہے، تاہم مختلف ڈویژنز میں اس کی رجسٹریشن فی الحال فعال نہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ 31 مارچ تک ملک بھر میں اس کی رجسٹریشن فعال ہوجائے گی جس کے بعد ملک کے تمام شہری مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

انتخابات کی تاریخ سے 56 روز قبل شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ

ٹرمپ نے 2024 کے امریکی انتخابات میں نکی ہیلی کی امیدواری کا خیرمقدم کیا

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:ہیلی کو اپنے سابقہ وعدوں پر قائم نہیں رہنا چاہیے جو

اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے جہنمی ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی

?️ 11 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے

ایران، روس اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کی تشویش

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے ایران، چین اور روس

غزہ کی پٹی میں خوفناک نسل کشی/ کچھ خاندان دنیا سے غائب ہو رہے ہیں:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا

آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی

?️ 31 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر

پاکستان سے تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافے کے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف

?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

آئینی حق کے مطابق عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے:  طوبی انور

?️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے