وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا۔ نواز شریف

نوازشریف

?️

گلگت  بلتستان (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا۔

گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کا کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع کا معاملہ، ہم نے اپنا بھرپور کردارادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتھک محنت کی، آج دنیا بھر میں ایک بار پھر سبز پاسپورٹ کی عزت ہو رہی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں عوام کی خدمت کی ہے، گلگت بلتستان میں 60 ارب کی لاگت سے سڑک بنائی، فاصلے کم ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے ترقیاتی کام کوئی احسان نہیں، عوام کا حق ہے، ہم نے صرف باتیں نہیں کیں، عملی طور پر کام کر کے دکھائے ہیں، ہم سب نے مل کر ملک کو ترقی کی طرف لے جانا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پنجاب اور مرکز ترقی میں سب سے آگے ہیں، مجھے گلگت بلتستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، سندھ اور بلوچستان ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہر شعبے اور ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فنڈزکی کمی بیشی کو وزیراعظم دیکھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے پیسے لے کر گلگت بلتستان کو میں خود دوں گا، گلگت بلتستان میں ہونے والے ترقیاتی کام مقامی لوگوں کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا چھوٹے سے علاقے میں اربوں روپے کی سڑکیں بنا رہے ہیں، میں نے کہا سڑکیں بنانا کوئی احسان نہیں ہے، 24 گھنٹے کا سفر 10 گھنٹے کا ہوگیا، لواری ٹنل میں اربوں روپے خرچ ہوئے جو خرچ کرنا انتہائی ضروری تھا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں بھرپور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، دوسرے صوبوں کو بھی پنجاب کے منصوبوں کی تقلید کرنی چاہیے، مقامی حکومتیں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے فنڈز جنریٹ کریں۔

نواز شریف نے کہا کہ آپ کا بجٹ صرف لوگوں کی جیب میں نہیں جانا چاہئے آن گراؤنڈ استعمال ہونا چاہئے، ہم نے کبھی نہیں کہا فلاں نے یہ کیا فلاں پارٹی نے وہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے خیبرپختونخوا میں ایک حکومت ہے، پندرہ سال سے وہاں کیا ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا میں کہاں فری ادویات اور اچھی ٹرانسپورٹ مل رہی ہے؟ کیا کوئی وہاں سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ جب یہ چیزیں نظرنہ آئیں توپھردل کرتا ہے وہاں ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟۔

مشہور خبریں۔

چین کا امریکہ کو ایک اور دھچکا دینے کے اعلان

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: چین کے ایک سینیئر انٹیلی جنس عہدیدار نے پیر کو

بھارت نے کراچی بندرگاہ پر حملے کیلئے جنگی بیڑہ تعینات کردیا، برطانوی اخبار کا دعوی

?️ 9 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کیا ہے کہ

پاکستان نے افغانستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردئے

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نےافغان مشیرقومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں

یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے

امریکہ کی یمنیوں کے بجائے سعودی جارحوں کی حمایت

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے یمن پر جارحیت کے سلسلہ میں سعودی

صیہونی حکومت میں غیر ضروری دفاتر بند

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:اخبار نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن

بی جے پی حکومت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے: سول سوسائٹی

?️ 17 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

نیتن یاہو کے لیے اسرائیل کے اندر ایک اور درد سر

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک طرف نیتن یاہو کی کابینہ نے جمعہ کی رات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے