?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی فعال رہتے ہیں اور اسی طرح وہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر مختلف پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیںتاہم اس بار ایک بولی وڈ فلم کا ویڈیو کلپ شیئر کیاوزیراعظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘شروع دن سے کرپٹ مافیاز حکومت کے خلاف ایسی منصوبہ بندی کررہی ہیں
یوں تو عمران خان انسٹاگرام پر اپنی روزمرہ سرگرمیوں پر مشتمل تصاویر و ویڈیوز، نوجوانوں کے لیے خصوصی پوسٹس شیئر کرتے ہیں یا کرکٹ کے دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہیں۔
لیکن گزشتہ ہفتے سے ملک کشیدہ صورتحال کا شکار رہا، کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج و مظاہروں، مذہبی جماعتوں کی پہیہ جام ہڑتال کے اعلان اور اپوزیشن کی جانب سے صورتحال کی ناکامی کا ملبہ حکومت پر ڈالنے کے بعد کل قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد جاکر صورتحال تھوڑی بہتر نظر آئی اور اس کے اثرات وزیراعظم کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی نظر آئے۔
بظاہر انہی حالات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک بولی وڈ فلم کا ویڈیو کلپ شیئر کیاوزیراعظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘شروع دن سے کرپٹ مافیاز حکومت کے خلاف ایسی منصوبہ بندی کررہی ہیں’۔
عمران خان نے اپنی پوسٹ میں جو ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا وہ بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی فلم ‘انقلاب’ کا تھا جو 1984 میں ریلیز ہوئی تھی۔
شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں سیاسی جماعت کی جانب سے حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرکے ان کا تختہ الٹنے اور خود اقتدار میں آنے کی منصوبہ بندی ہوتی دکھائی گئی ہے۔
ویڈیو میں بولی وڈ اداکار قادر خان کہتے ہیں ‘ایسا کسی کتاب میں نہیں لکھا کہ جو سرکار برسوں سے چل رہی ہو اسے ہمیشہ چلنا چاہیے، ہمیں بھی اس ملک میں سرکار بنانے کا پورا حق ہے جو ہم حاصل کرکے رہیں گے’۔
وہ کہتے ہیں کہ ہمیں اس کے لیے الیکشن جیتنا ہوگا اور جیتنے کے لیے ووٹ حاصل کرنے ہوں گے اور ووٹ کے لیے عوام کا بھروسہ جیتنا ہوگا جس کے لیے ہمیں عوام کا بھروسہ سرکار پر سے ہٹانا ہوگا۔
فلم کے ویڈیو کلپ میں قادر خان کہتے ہیں کہ ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا کہ لوگ اس سرکار کو نکمی، ناکارہ اور بیکار سمجھ کر کسی اور جماعت کو کرسی پر بٹھانے پر مجبور ہوجائے۔
ویڈیو میں قادر خان کو کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ ‘اس لیے ہمیں چاروں طرف بے چینی اور خوف کا ماحول پیدا کرنا ہوگا، ہر صوبے، شہر اور گاؤں میں ڈکیتی اور فساد کروانے ہوں گے، جیسا کہ مذہبی اور فرقہ وارانہ فسادات کہ لوگ گھبرا جائیں، سرکار کو کچھ سمجھ نہ آئے اور پولیس کچھ نہ کرپائے’۔
ویڈیو کلپ میں مزید کہا گیا کہ ‘اور جب ملک دہشت اور ظلم کی آگ میں جل رہا ہوگا تو ہم اپنے گھروں سے نکل کر اسٹیج پر کھڑے ہوکر سرکار کی برائیاں شروع کردیں گے اور ساتھ میں عوام کو احساس دلائیں گے کہ اگر انہیں کوئی اس سب سے بچاسکتا ہے تو وہ ہم ہیں اور ہماری جماعت اور اس کی بنائی ہوئی سرکار ہے’۔
وزیراعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ ویڈیو کلپ ایک منٹ 58 سیکنڈ پر مشتمل تھا اور انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی نئی پوسٹ کا لنک شیئر کیا تھا۔
تاہم 5 گھنٹے بعد وزیراعطم عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا گیا جبکہ اس وقت تک اس پوسٹ کو 2 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔
وزیراعظم کے اکاؤنٹ سے تو یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی لیکن کچھ صارفین نے ڈیلیٹ کیے جانے سے قبل ہی موبائل فونز میں موجود اسکرین ریکارڈ کا فیچر استعمال میں لاکر ان کی اس پوسٹ کو ریکارڈ کرلیا تھا اور بعدازاں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔
صحافی نائلہ عنایت نے وزیراعظم کی پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ‘وزیراعظم عمران خان کو بچانے کے لیے بولی وڈ کا سہارا لینے کا طریقہ اچھا ہے’۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور سعودی کا مشترکہ بیان؛ تیل کے بدلے ریاض کو فوجی تعاون
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ کے دورے کے دوران
جولائی
وزیر اعلی بلوچستان کا صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر زور
?️ 27 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے پسماندہ علاقوں
مارچ
کیا بڑی کمپنیاں اسرائیل میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں؟ ایک سروے
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
بھارت میں اسلامو فوبیا میں اضافے کا پاکستان کا بیانیہ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان میں مسلم مخالف ہونے والے
مئی
لاہور: مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کر لیا گیا
?️ 20 جون 2021لاہور (سچ خبریں)لاہو میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی
جون
صہیونیوں کے نقطہ نظر سے مزاحمتی حریک کی ڈرون طاقت
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے "حسان” ڈرون کے
فروری
ٹرمپ سے نیتن یاہو: آپ کیا غلط کر رہے ہیں؟/ چند گھنٹوں میں ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا دعویٰ
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے
جون
اس سال اربعین میں 80 سے زائد ممالک کے زائرین کی شرکت
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: کربلا کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے آج منگل کو
ستمبر