?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی کچھ تنظیموں پر سابق فوجیوں کی نمائندگی کی آڑ لے کر کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں جیسے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پی ای ایس ایس ) اور ویٹرنز آف پاکستان ( وی او پی) جیسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتے۔
بیان میں مزیدکہا گیا کہ نا تھا کہ یہ تنطیمیں خیراتی مقاصد، سیلاب ،متاثرین کی امداد، عوامی خدمات یا اپنے خیالات کی ترویج کے لیے حمایت یا فنڈز کی درخواست کرتی ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج کے نام پر بنائی گئی سابق فوجیوں کی ایسی نام نہاد سوسائٹیاں جو پاکستان کی مسلح افواج یا اس کی اکائیوں کے ساتھ وابستگی کا غیر قانونی دعویٰ کرتی ہیں، ان کو تسلیم کیا گیا ہے نہ ایسی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے کام کرنے اور انہیں چلانے کے لیے جامع پالیسی موجود ہے، اِن اصولوں کی تعمیل نہ کرنے والے افراد کی کوئی بھی تنظیم مجرم ہو گی اور ایسے افراد اور تنظیم کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بیان عام طور پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز، جی ایچ کیو اور دیگر سروسز ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے بیانات جاری کرنے والے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بجائے وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیا گیا۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب ہیں جبکہ ویٹرنز آف پاکستان کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ علی قلی خان کر رہے ہیں۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ادارہ ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بنایا گیا تھا اور یہ سابق فوجیوں کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔
وی او پی دوسرا بڑا ادارہ ہے جو سیاسی عزائم کی حمایت کرتا ہے۔
سابق فوجیوں کی تنیظیوں سے لاتعلقی کا اعلان وزارت دفاع کی جانب سے ان تنظیوں کے خلاف اب تک کی سب سے سخت کارروائی ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کے جوہری نظریے میں تبدیلی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے سرکاری ترجمان میتھیو ملر نے کل
نومبر
کیا پاکستان میں ٹک ٹاک پر لگے گی پابندی؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: پشاور ہائی کورٹ نے ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلی کیشن
جون
کس لیڈر کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے
جون
عراقی عوام کا ہر طبقہ صیہونیوں کا مخالف
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی ثقافتی شخصیات نے ایک بیان میں اربیل سمٹ کی شدید
اکتوبر
اسرائیل کی دھمکیوں کا حزب اللہ پر کوئی اثر نہیں
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصر اللہ کی
جولائی
افغان عوام کا ایک بار پھر امریکہ کے خلاف مظاہرہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان کے بامیان صوبے کے شہریوں نے امریکہ کے ہاتھوں اس
فروری
ایران، چین، روس اور پاکستان افغانستان میں امریکی منصوبوں کی مخالفت کرتے ہیں
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا
ستمبر
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان
?️ 27 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی)
جنوری