آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات، دیرینہ تعلقات کو خطرات سے بچانے کیلئے بہتر کوآرڈینیشن پر زور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار نے دونوں ممالک کے درمیان موجود سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 22 اپریل (پیر) سے 24 اپریل (بدھ) تک پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اپنے تین روزہ دورے کے پہلے روز ایرانی صدر نے صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کے دوران پاکستان اور ایران نے 8 سمجھوتوں پر دستخط کیے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی حجم قابل قبول نہیں ہے، ہم نے پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، ایرانی صدرسے سیکیورٹی اور تجارت سمیت دوطرفہ پہلوؤں پرتبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان جو باہمی رشتے ہیں مذہب، تہذیب تجارت کے اس حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اس میں شک نہیں کہ 1947 میں ایران ان چند ممالک میں سر فہرست ہے جس نے پاکستان کو تسلیم کیا، ہمارے رشتے صدیوں پر محیط ہیں، یہ ہے وہ تعلق جس کو آج ہم نے ترقی و خوشحالی اور عوام کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے۔

بعد ازاں ایرانی صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کا پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور سب کو سلام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لیےقابل احترام ہے، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کاخاتمہ ضروری ہے، غزہ کے عوام کی حمایت پرپاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، غزہ کےعوام کی نسل کشی ہورہی ہے، سلامتی کونسل غزہ کے معاملے پر ذمہ داریاں ادا نہیں کررہی، غزہ کےعوام کو ایک دن ان کاحق اور انصاف مل جائےگا۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں خواتین کے لباس کے بارے میں ہسپانوی میڈیا کا اظہارخیال؛ حجاب کی آزادی کی ضرورت

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پائس نے لکھا ہے کہ مسلمان خواتین حجاب

چینی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چین نے پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی

یمن اور موریتانی میں غزہ کے حق میں بڑے مظاہرے

?️ 24 اگست 2025یمن اور موریتانی میں غزہ کے حق میں بڑے مظاہرے مغرب، یمن

ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب جلد ہی زیر حراست فلسطینیوں کو رہا کردے گا: حماس

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے امید

قومی ترانے کی بے ادبی کا معاملہ، دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامورکو طلب کرلیا

?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پشاورمیں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کی

 صیہونی حکومت کی یمن کو روکنے کی نئی کوشش  

?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ کے رہبر عبدالملک الحوثی کی جانب سے اسرائیلی

اسرائیل کے لیے 2022 کو خونی سال کیسے کہا گیا؟

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:سال 2022 صیہونیوں کے لیے تلخ رہا، تقریباً 30 صیہونیوں کی

اسرائیل امریکہ کے ساتھ 20 سالہ سیکورٹی معاہدہ کا خواہاں

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے فوری بعد جس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے