?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزارتوں کی سہ ماہی کارکردگی میں وزارتِ قانون و انصاف نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ اہداف میں 92 فیصدمقررہ اہداف میں کامیابی حاصل تاہم تمام وزارتوں کی اہداف کی اوسط تکمیل کی شرح 62 فیصدرہی وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو سراہا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اہداف کی تکمیل کے معاملے میں وفاقی وزارت قانون و انصاف نے خاطر خواہ کارکردگی کی وجہ سے پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت قانون وانصاف نے 92 فیصدمقررہ اہداف مکمل کیے جبکہ باقی وزارتوں کے مقررہ اہداف کی تکمیل کی شرح 62 فیصد تک رہی۔
اس حوالے سے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے وفاقی وزیرقانون و انصاف ڈاکٹرفروغ نسیم کو خط تحریر کیا جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کی سہ ماہی کارکردگی کا خود مشاہدہ کیا ہے۔ تمام وزارتوں کی اہداف کی اوسط تکمیل کی شرح 62 فیصدرہی جبکہ وزارت قانون کی مقررکردہ اہداف کی تکمیل کی شرح 92 فیصد سب سے زیادہ رہی۔
وزیرقانون وانصاف بیرسٹرڈاکٹر فروغ نسیم اور ان کی ٹیم کوخط میں خراج تحسین جبکہ کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت آنے کے بعد سے ہی وزیراعظم عمران خان نے خود وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اقتدار میں آنے کے چند ماہ کے بعد نومبر 2018ء میں تمام وزارتوں کی جانب سے کابینہ کے سامنے پیش کیے گئے اہداف کی روشنی میں سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔
سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے طے شدہ فارمیٹ تمام وزارتوں کو ارسال کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں وفاقی کابینہ نے ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ کابینہ کے ایک اجلاس میں لیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
قطر نے تل ابیب کی یروشلم کو یہودیانے کی کوشش کی مذمت کی
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: قطر کی مجلس الشوری نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں
جنوری
صیہونی حکومت کے صدر کا جمہوریہ آذربائیجان کا دورہ منسوخ
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے صدر
نومبر
میں نے پیوٹن کو قانع کیا کہ زیلنسکی کو قتل نہ کرے : نفتالی بینیٹ
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ
فروری
پارک بنانے کے لیے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی
جنوری
صیہونی فوج کا غزہ پر وسیع زمینی حملہ ؛ 30 افراد شہید
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ پٹی،
اپریل
بھارت کو پاکستان کے نئے ایف 16 طیاروں کا خوف
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے
ستمبر
ایران کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ شروع ہونے کے
جون
دنیا کی سب سے پہلی اے ٹی ایم کے بارے میں دلچسپ حقائق
?️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) دنیا میں سب سے پہلی اے ٹی ایم کہاں
جون