?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج سے نیچرل کوآرڈی نیشن ہے، ہم دونوں مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں تھی۔یہ حکومت پاکستان میں اقلیت کی ہے۔موجودہ حکومت کی اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں ہے۔
یہ سازش سے برسراقتدار میں آئے۔خرم دستگیر نے ان کی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا۔موجودہ حکومت ایک نارمل الیکٹڈ حکومت نہیں ہے۔خرم دستگیر نے بتایا کہ ہم اس لیے حکومت میں آئے ورنہ ہم نااہل ہو جائیں گے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں۔نوازشریف اور ان کے بچے برٹش ہیں۔زردار اور بلاول کو بھی پاکستان سے کوئی انٹرسٹ نہیں۔
ان کی دبئی، یوکے اور فرانس میں جائیدادیں ہیں۔ پاکستان کے لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں،جیسے یہ سازشوں سے حکومت میں آئے یہ باہر برگر نہیں کھا سکتے۔یہ لوگ بغیر سیکیورٹی کے اپنے حلقوں میں نہیں نکل سکتے۔یہ لوگ سازشوں کے زریعے حکومت میں آئے۔ہم نے پاکستان میں منظم طریقے سے تبدیلی لے کر آنی ہے۔ملک میں فساد کے ذریعے تبدیلی نہیں لا جا سکتی۔شہباز گل اور عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے پر تلے ہوئے تھے۔
ہمارے اوپر توہین مذہب کے مقدمات بنانے پر لگے ہوئے تھے۔ نواز شریف کے فوج کے بارے میں بیانات ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔سب سے پہلے جس نے کہا اجمل قصاب کون تھا نواز شریف تھے۔آصف زرداری اور نواز شریف نے پاکستان کو بیچ ہی دیا تھا، پاکستان سے ان کی کیا دلچسپی ہے، ڈان لیکس میں ان کے اپنے خیالات تھے ،یہ لوگ لندن میں باہر نہیں نکل سکتے۔حمزہ شہباز وزرات اعلی ٰسے ہٹے تو انگلینڈ چلے گئے، عمران خان کہہ رہے ہیں ہم اس ایلیٹ سے پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں۔پی ڈی ایم کے بعض لوگ صرف اقتدار کرنے کے لیے پاکستان آتے ہیں۔فواد چوہدری نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ کریں پھر اسلام آباد سے نکل کے دکھائیں۔عمران خان کو ڈس کوالیفائی کوئی نہیں کرسکتا۔


مشہور خبریں۔
جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کے
نومبر
عرب دنیا کی سب سے بڑی فوج طاقت کون؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: خصوصی ملٹری ویب سائٹ نے مصری فضائیہ کو جنگی طیاروں
جولائی
شاباک کے حالات ابتر ہیں: صہیونی حکام
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی جانب
اپریل
ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے
اپریل
ہتھیاروں کی بھیک مانگنے زیلنسکی پہنچنے جرمنی
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، اٹلی کا دورہ ختم کرنے کے
مئی
مزاحمتی میزائلوں کو روکنے میں صیہونیوں کا خرچ
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کے
مئی
صیہونی سیکورٹی وفد کا سوڈان کا خفیہ دورہ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ حکومت کے ایک
اپریل
صیہونی حکومت کے ساتھ طولانی جنگ بندی ناممکن : اسلامی جہاد
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد موومنٹ کے سیاسی دفتر کے رکن احسان عطایا نے
جون