🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)واک ان کورونا ویکیسنیشن کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 60سال عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کی ہدایات جاری کی ہیں، 60 سالہ شہری25اپریل سے واک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بزرگ افراد کیلئے واک ان کورونا ویکسینیشن کی مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 60سال عمرکےافرادکوواک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد 60 تا 65 سالہ شہری واک ان کورونا ویکسینیشن کراسکیں گے، 60سالہ شہری25اپریل سےواک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 60 سال سے زائدعمر افراد کی واک ان ویکسینیشن جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں واک ان ویکسینیشن کیلئےمقررہ عمر 65 سال ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں واک ان ویکسینیشن کاآغاز16مارچ سےکیاگیاہے، آغاز میں واک ان کی سہولت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تھی۔
واک ان ویکسینیشن کرانے والے افرادکو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ ماہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد شروع ہوا تھا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں صف اول کے طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد 22 فروری کو ڈاکٹروں، نرسز، فارماسسٹ اور دیگر طبی عملے کی رجسٹریشن شروع ہوئی۔ابتدائی طور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا تھا کہ سائنوفارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے تجویز نہیں کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے بارے میں بحرین کا حیران کن بیان
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: بحرین کی حکومت نے عجیب و غریب طرز عمل کے
اکتوبر
اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کا جانبدارانہ موقف ایک بڑا مسئلہ
🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کا
ستمبر
صیہونی قبرستان سے فلسطینی خواتین قیدیوں کی کہانی
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: عبلہ سعدات اور خالدہ جرار دو فلسطینی خواتین قیدی ہیں
فروری
لاہور: ڈیلٹا وائرس کی موجودگی سے اہل لاہور کو شدیدخطرہ
🗓️ 14 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) ماہرین صحت کے مطابق شہر میں ڈیلٹا قسم کی
جولائی
وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا
🗓️ 8 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثما ن بزدار نے ڈیرہ غازی
جولائی
غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، ترکی نے صرف مذمتی بیان پر اکتفا کرلیا
🗓️ 12 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید وحشیانہ بمباری
مئی
امریکہ چین کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں: بائیڈن
🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اس رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے بدھ کے روز پی
فروری
کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں
🗓️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کراچی کے حلقے این اے 249ء میںاب بھی عمران خان
اپریل