?️
لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے تحفظ والدین آرڈیننس کے قانون پر والدین کو گھر نکالنا جرم ثابت کیا ہے اور اس حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو گھر سے نکالنے پر بچے کو ایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔والدین بھی بچے کو گھر سے نہیں نکال سکتے۔
تفصیلات کے مطابق لاہو ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہری علی اکرام کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچہ کرائے کے گھر میں ہو یا گھر کا مالک، والدین کو گھر سے نکالے تو یہ جرم کہلائے گا۔فیصلے میں کہا گیا کہ والدین بچے کو اپنے گھر سے کبھی بھی نکال سکتے ہیں، والدین کے نکالنے پر بچہ 7 دن میں گھر خالی کرے ورنہ ایک ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ علی اکرام پر اس کے والد میاں محمد اکرام نے گھر سے بے دخلی کا الزام لگایا تھا، والد نے بیٹے علی اکرام کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کی درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے والد کو متعلقہ عدالت سے رجوع کی ہدایت کی تھی۔ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیلٹ کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی کارروائی کے لیے کیس واپس ریمانڈ کیا۔اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف علی اکرام نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تاہم ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور ایپلٹ کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے۔


مشہور خبریں۔
پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئیں، لائبہ خان
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا
نومبر
یمن کے مفرور صدر کا سعودی عرب میں انتقال
?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی سعودی عرب کے دارالحکومت
مئی
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج استنبول کا دورہ کریں گے
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج
نومبر
یمنیوں کا متحدہ عرب امارات کو سبق؛دارالحکومت کو لرزا دیا
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کی جارحیت کا جواب دیتے
جنوری
یمن کا علاقائی اور بین الاقوامی کردار
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ
جنوری
لائبرمین کی اسرائیلی وزیراعظم بننے کی خواہش
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: ریڈیو 103 کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ہماری اسرائیل ہاؤس
مارچ
عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی
اپریل
امریکی امداد کی بندش: گرم ترین شہر جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند
?️ 22 فروری 2025جیکب آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر
فروری