?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ واحد عمران خان ہیں جو8 فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے ، قیدی نمبر 804 کا نام بھی نہیں لیا جاسکتا لیکن سیاست کا محور وہ ہیں،توشہ خانہ ، سائفر اور عدت کیس کوڑے دان میں چلے گئے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے۔
سینئر سیاستدان نے اے آوائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیدی نمبر 804 کا نام بھی نہیں لیا جاسکتا لیکن سیاست کا محور وہ ہیں، ساری سیاست عمران خان کے اردگرد گھوم رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی فری میں مشہوری ہورہی ہے، جس کو ہارا ہوا سیاستدان کہا جاتا تھا آج وہ مقبول ترین ہے۔ اس وقت سیاست پھنسی ہوئی ہے ہر طرف ڈیڈلاک نظر آرہا ہے، ایک ریاست ڈنڈا استعمال کررہی ہے اور ایک طرف اسٹریٹ پاور ہے جو قیدی نمبر 804کے ساتھ ہے، پاکستان میں سیاست کی صورتحال بڑی عجیب ہوگئی ہے۔
8فروری کے بعد پاکستان بدلا ہے اور لوگوں نے ردعمل بھی دیا ہے۔ 8فروری کو جو سرپرائز ہمیں ملا اسی طرح بھارت میں مودی کو سرپرائز ملا، بھارت میں ای وی ایم کے ذریعے الیکشن ہوئے دھاندلی کا الزام نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو غلط طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، اسی طرح بانی پی ٹی آئی کو بھی غلط طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ”سافٹ کُو “ تھا ، قید میں ڈالنا زیادتی ہے، پرانی غلطیاں نہ دہرایا کریں نئی غلطیاں کیا کریں، اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہورہا ہے،توشہ خانہ ، سائفر اور عدت کیس کوڑے دان میں چلے گئے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے، ہماری بدقسمتی کہ نظریہ ضرورت کے مطابق ڈاکٹرائن تبدیل کرلیتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے امریکا کے خلاف لگائے الزامات واپس لے لئے، بانی پی ٹی آئی ہی ہیں جو موجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ سیاست ان کے گرد گھوم رہی ہے، بانی پی ٹی آئی واحد ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی صہیونی منصوبے کےمقابلے میں لبنان کو کمزور کرنے کوشش
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایک تقریر میں کہاکہ آج
مارچ
عرب اور اسلامی ممالک ایران کی حمایت کریں : انصار اللہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے زور دے کر کہا
جون
امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے بائیڈن کو خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے امریکا
اکتوبر
ماضی میں شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں ستاروں کے لیے مالی مشکلات کا شکار
اگست
کیا عمران خان رہا ہونے والے ہیں؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی
جون
ایرانی صدر کے انتقال پر ترک صدر کا ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایران کے صدر کو لے جانے
مئی
افغانستان میں خواتین کے حجاب کے لیے طالبان کی نئی ہدایات
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کا کہنا ہے کہ جو خواتین عوام میں اپنا چہرہ
مئی
وزیر ریلوے نے اہم اعتراف کر لیا
?️ 9 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ
جون