?️
کراچی: (سچ خبریں) پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر نظرثانی کے فیصلے پر تفصیلی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ کراچی والوں کے حق میں ہے، کراچی کے صارفین کو سبسڈی ملتی رہے گی، سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بنانے سے روک دیا گیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر نظرثانی شدہ فیصلہ جاری کیا ہے، بعض حلقے نیپرا کے فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں، نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے خلاف نہیں ان کے حق میں ہے۔
پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے، آئیسکو، فیسکو، گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں، نیپرا کا نظرثانی شدہ فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی لے رہی ہے، جو کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس سے سستی ہے، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی فی یونٹ نرخ قومی سطح پر یکساں ہیں، اخراجات میں کمی صارفین کے لیے مثبت اقدام ثابت ہوگی۔
’اب کے الیکٹرک کا منافع ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے سے منسلک ہوگا‘
پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے صارفین کو سبسڈی بدستور ملتی رہے گی، سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بننے سے روکا گیا ہے، نیپرا کے نظرثانی شدہ فیصلے کی بدولت غیر موصول واجبات بلوں میں شامل نہیں کیے جا سکیں گے، صرف تصدیق شدہ واجبات ہی شامل ہوں گے۔
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ نیپرا کا فیصلہ صارفین کے مفاد میں مثبت اقدام ہے، کے الیکٹرک کے منافع کو جائز حد میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اب کے الیکٹرک کا منافع ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے سے منسلک ہوگا جس کی شرح 24 سے 30 فیصد کم کی گئی ہے۔
’بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے نہیں لیے جائیں گے‘
ترجمان کے مطابق آزاد کنسلٹنٹ نے کے الیکٹرک کے نقصانات اور خرچ کا انکشاف کیا، نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کر کے عوامی مفاد کا تحفظ کیا، بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے نہیں لیے جائیں گے، نیشنل گرڈ سے سستی بجلی ملنے سے فیول اخراجات کم ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کا نظرثانی شدہ فیصلہ ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کی سمت اہم قدم ہے، فیصلہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی کا باعث بنے گا اور کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں توازن پیدا کرے گا۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کراچی کو لوڈشیڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں، نیشنل گرڈ میں وافر اور سستی بجلی دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نے رواں ماہ 21 اکتوبر کو کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستوں پر نظرثانی شدہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی کمپنی کا اوسط ٹیرف 39.97 فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے کردیا تھا۔
یہ فیصلہ کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے، جن میں کے الیکٹرک کے جنریشن پاور پلانٹس کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمینیشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن (نیٹ ورک) اور سپلائی بزنسز کے لیے مالی سال 2024 سے 2030 تک کی ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمینیشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلان اور نقصانات کا تخمینہ اور ملٹی ایئر ٹیرف 23-2017 کے لیے کےالیکٹرک کے رائٹ آف کلیمز شامل ہیں۔
ان تبدیلیوں کے نتیجے میں وہ اوسط ٹیرف جو نیپرا نے 27 مئی 2025 کو 39.97 روپے فی کلو واٹ آور مقرر کیا تھا، اب کم ہو کر 32.37 روپے فی کلو واٹ آور کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ رائٹ آف کلیمز کے حوالے سے نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، تاہم، دیگر معاملات میں نیپرا نے اپنے پچھلے فیصلوں میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جو کمپنی کے لیے پائیدار نہیں ہیں اور اس کے اسٹیک ہولڈرز، بشمول صارفین پر دور رس اثرات مرتب کریں گی۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ میں اکیسویں صدی ؛ ایندھن کےکوٹے سے لے کر کمی تک کہ تنازعات
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:حالیہ دنوں میں برطانیہ میں ایندھن کی قلت کا بحران شدت
ستمبر
امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے
مئی
احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو میں جیون ساتھی بنا لیتی، صبا قمر کا انکشاف
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) خوبرو اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 24 دسمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے گوگل کو
دسمبر
کیا نئی صہیونی کابینہ غزہ کے میزائلوں کا مقابلہ کرپائے گی؟؟؟
?️ 18 جون 2021(سچ خبریں) 12 سال تک اقتدار میں رہنے والے بنجمن نیتن یاہو
جون
سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
جولائی
حماس نے مصر کے جنگ کے خاتمے کے منصوبے کو قبول کیا
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کی ایک اشاعت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
دسمبر
2021 کے حج کے لیے احتیاطی تدابیر اور شرائط کا اعلان
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:سعودی حکام نے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کے
مئی