نیپرا نے کے-الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے کردیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کراچی کی بجلی کمپنی کا اوسط ٹیرف 39.97 فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق مالی سال 2024 سے 2030 کی کنٹرول مدت کے دوران مختلف فریقین کی جانب سے دائر کی گئی نظرِ ثانی کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے، جن میں کے-الیکٹرک کے جنریشن پاور پلانٹس کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمینیشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن (نیٹ ورک) اور سپلائی بزنسز کے لیے مالی سال 2024 سے 2030 تک کی ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمینیشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلان اور نقصانات کا تخمینہ اور ملٹی ایئر ٹیرف 2017–2023 کے لیے کے-الیکٹرک کے رائٹ آف کلیمز شامل ہیں۔

رائٹ آف کلیمز کے حوالے سے نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، تاہم، دیگر معاملات میں نیپرا نے اپنے پچھلے فیصلوں میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جو کے-الیکٹرک کے مطابق کمپنی کے لیے پائیدار نہیں ہیں اور اس کے اسٹیک ہولڈرز، بشمول صارفین، پر دور رس اثرات مرتب کریں گی۔

ان تبدیلیوں کے نتیجے میں، وہ اوسط ٹیرف جو نیپرا نے 27 مئی 2025 کو 39.97 روپے فی کلو واٹ آور مقرر کیا تھا، اب کم ہو کر 32.37 روپے فی کلو واٹ آور کر دیا گیا ہے۔

کے-الیکٹرک اس وقت نیپرا کے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور متعلقہ قوانین و ریگولیٹری فریم ورک کے تحت دستیاب تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔

ترجمان کے-الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیپرا نے کے۔الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں فیصلہ جاری کردیا، یہ فیصلہ کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔

ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا تھا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر پائیدار ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً صارفین پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے جب کہ کے۔الیکٹرک نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ کمپنی لاگو قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ہمیں بطخوں کی طرح شکار کیا جاتا ہے، ہم محفوٖظ نہیں ہے: اسرائیلی اہلکار

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے آج سہ پہر ایک صہیونی آبادکار کی ہلاکت

روس نے یوکرین کے ساتھ صلح کی کیا شرطیں رکھی ہیں؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرین کی طرف سے

سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے. بلاول بھٹو

?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا

مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ

یورپی یونین کے قانون ساز نے ترکی کو تنہا چھوڑنےکی دھمکی دی

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یورپی یونین کے سب سے بڑے پارلیمانی گروپ یورپین پیپلز

9 مئی کے واقعات:عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی و سیاست چھوڑنے کا اعلان

?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور اسپورٹس سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط

?️ 12 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اطلاعاتی

حکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ

?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے