?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے بعد ملک کے مختلف صوبوں میں ہر روز کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی ملتوی کر دی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیورو میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مریم نواز کی 26 مارچ (کل) کو ہونے والی پیشی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے حوالے سے جاری ہدایات کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب نے مریم نواز کو اس سے قبل بھی پیشی کے لیے طلب کیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عمارت پر دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا جو نیب کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف اس غیر قانونی برتاؤ کی ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانے میں درج ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نیب قانون کی شق 31 (اے) کی رو سے نیب کی تحقیقات میں عدم تعاون کا مظاہرہ کرنے، رخنہ ڈالنے یا گمراہ کرنے کی صورت میں 10 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے، ان قانونی اختیارات کے باوجود نیب کی جانب سے تاحال انتہائی صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
نیب نے کہا کہ مریم نواز کو دوسری بار 26 مارچ کو نیب تفتیشی ٹیموں کے روبرو پیش ہونے کے لیے نوٹس ارسال کیے، تاہم این سی او سی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مفاد عامہ کے پیش نظر اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب لاہور میں کل کی پیشی ملتوی کردی گئی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
نیب اجلاس میں انتظامیہ کو فی الفور تمام سیکیورٹی اقدامات واپس ختم کرنے کی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔احتساب کے ادارے نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ نیب ایسے تمام اقدامات کی سختی سے نفی کرتا ہے جن میں مبینہ طور پر قومی ادارے کو کسی دباؤ میں لانے کے لیے مختلف حربوں کا استعمال کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ نیب، انسداد بدعنوانی کا معتبر قومی ادارہ ہے جس کا کسی بھی سیاسی گروہ با جماعت سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں اور اس کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان اور پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس اور اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے کیس میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا تھا۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں بیورو نے مریم نواز کو گزشتہ سات ماہ سے طلب نہیں کیا تھا اور انہیں آخری بار اگست 2020 میں طلب کیا گیا تھا، لیکن نیب دفتر کے باہر پولیس اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جھڑپ کے باعث یہ پیشی ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گئی تھی۔
مریم نواز کو منی لانڈرنگ اور رائیونڈ میں اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کی نیب کی دو انکوائریز کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پنجاب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی پیشی کے موقع پر نیب کے لاہور دفتر کو ‘ریڈ زون’ قرار دیتے ہوئے 25 اور 26 مارچ کے لیے رینجرز اور پولیس کی نفری کو بھی نیب دفتر اور گرد و نواح میں تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی تھی۔
نیب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب لاہور میں قانون کے مطابق دو انکوائریوں میں پیشی کے موقع پر مبینہ طور پر نیب کے بعض ملزمان، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور دیگر افراد کی جانب سے نیب لاہور کی عمارت پر چڑھائی کرنے، پتھراؤ، سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنے اور عمارت کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔


مشہور خبریں۔
وینزویلا میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادورو، جو 2013 سے برسراقتدار
اگست
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے سے مغربی ممالک کیوں پریشان ہیں؟
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف لڑائی کے میدان میں یمنی مسلح افواج
نومبر
الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسد قیصر کا الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا
نومبر
اسرائیل کے خلاف سب سے بڑا خطرہ
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: صیونیستی ریاست میں نام نہاد ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یاایر گولان
نومبر
تارا محمود نے اپنے کیریئر کے سب سے انوکھے کردار سے پردہ اٹھادیا
?️ 2 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے انکشاف کیا ہے
جولائی
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
بندوق کے زور پر فرانس کے سفیر کو واپس بھیجوانا چاہتے ہیں
?️ 26 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک تقریب سے خطاب
اپریل
کیا صیہونی فوج غزہ میں کسی مقصد کے لیے لڑ رہی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ریزرو
جون