?️
لاہور: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نہر کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کو سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں قربان کرنا پڑیں تو کر دینی چاہئیں، پانی صرف سندھ اور پنجاب کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے، نئی نہریں بننے سے ملک اور وفاق کمزور ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما عابد صدیقی کی صاحبزادی کی مغلپورہ میں شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سندھ سے زیادہ پانی کا مسئلہ پنجاب کا ہے، ہمیں پہلے ہی ارسا سے 20 فیصد کم پانی مل رہا ہے یہ پہلی نہیں چوتھی فصل ہے جس میں پنجاب حکومت کاشتکار کا نوالہ چھین رہی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کوئی نیا آبی ذخیرہ نہیں بنا تو نئی نہروں میں پانی کہاں سے آئے گا ؟ پانچ جگہوں میں سے ایک خالی ہے اسے کس جگہ سے بھرا جائے گا؟ حکومت نے اتنا سنگین بحران کھڑا کر دیا ہے کہ ہماری زمینیں بنجر ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دیہات میں 5 منٹ پانی اوپر نیچے ہو جائے تو قتل و غارت اور طلاقیں ہو جاتی ہیں، پیپلز پارٹی اس مسئلے پر کسی بھی صورت خاموش رہنا افورڈ نہیں کرتی، یہ عام آدمی کی روٹی کا مسئلہ ہے، عوام کی فوڈ سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کر سکتے۔
دریں اثنا، پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے واضح کیا کہ ہے کہ چاربھائیوں کے پانی کا فیصلہ کوئی ایک نہیں کرسکتا, چاہے ایک بھائی کے پاس ٹینک ہویاجہاز, وہ ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا۔
لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت جرات کرکے بتائےکہ پنجاب کےکن اضلاع سے پانی چولستان کینال میں جائےگا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، سراج الحق
?️ 3 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ
فروری
فلسطینیوں کی نسل کشی کس کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟امریکی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: مارک گلین نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام
دسمبر
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع
مئی
کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 2.4 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے
?️ 16 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ
نومبر
امریکی سفیر عراقی استقامتی رہنماؤں کو قتل کرنے کے درپے: صابرین نیوز
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے باخبر عراقی ذرائع کے حوالے
جون
ہیرس اور ٹرمپ کے انتخابی مناظرے
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے باضابطہ طور پر
اگست
چین کی دھمکیوں نے عالمی نظام کو چیلنج کردیا: تائیوان
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: چین کے اس اصرار کے باوجود کہ تائیوان اس کی
اگست
ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے
فروری