نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کو صوبائی حکومتیں قربان کرنا پڑیں تو کر دینی چاہئیں، حسن مرتضیٰ

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نہر کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کو سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں قربان کرنا پڑیں تو کر دینی چاہئیں، پانی صرف سندھ اور پنجاب کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے، نئی نہریں بننے سے ملک اور وفاق کمزور ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما عابد صدیقی کی صاحبزادی کی مغلپورہ میں شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سندھ سے زیادہ پانی کا مسئلہ پنجاب کا ہے، ہمیں پہلے ہی ارسا سے 20 فیصد کم پانی مل رہا ہے یہ پہلی نہیں چوتھی فصل ہے جس میں پنجاب حکومت کاشتکار کا نوالہ چھین رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کوئی نیا آبی ذخیرہ نہیں بنا تو نئی نہروں میں پانی کہاں سے آئے گا ؟ پانچ جگہوں میں سے ایک خالی ہے اسے کس جگہ سے بھرا جائے گا؟ حکومت نے اتنا سنگین بحران کھڑا کر دیا ہے کہ ہماری زمینیں بنجر ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دیہات میں 5 منٹ پانی اوپر نیچے ہو جائے تو قتل و غارت اور طلاقیں ہو جاتی ہیں، پیپلز پارٹی اس مسئلے پر کسی بھی صورت خاموش رہنا افورڈ نہیں کرتی، یہ عام آدمی کی روٹی کا مسئلہ ہے، عوام کی فوڈ سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کر سکتے۔

دریں اثنا، پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے واضح کیا کہ ہے کہ چاربھائیوں کے پانی کا فیصلہ کوئی ایک نہیں کرسکتا, چاہے ایک بھائی کے پاس ٹینک ہویاجہاز, وہ ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت جرات کرکے بتائےکہ پنجاب کےکن اضلاع سے پانی چولستان کینال میں جائےگا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مجاہدین کا آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط

🗓️ 18 مئی 2021سچ خبریں:حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کے

آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی

🗓️ 20 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے

فلسطینیوں کے قتل عام میں صہیونی فوجیوں کا مقابلہ، شام کے لیے تل ابیب کی خطرناک سازش؛رہبر انصار اللہ کا بیان

🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے ایک

صیہونی حکومت کا قطر میں سود کے تحفظ کا دفتر کھولنے پر اصرار

🗓️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:     عالمی کپ سے تقریباً دو ماہ قبل عبرانی ذرائع

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجی اڈے کو نذر آتش کیا گیا

🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی ہے

ڈیمونا کی معلومات ایرانیوں کو فروخت کی گئیں: عبرانی میڈیا 

🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے لکھا ہے کہ 29 سالہ انجینئر

1 ٹریلین $ انفراسٹرکچر پلان کے تحت بائیڈن کے دستخط

🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تنازع کے بعد کانگریس میں امریکی

وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے