?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے بھرپور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے ملاقات کی۔
نگران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے بھرپور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے میرے حالیہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئےجس سے پاک متحدہ عرب امارات اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگا ،متحدہ عرب امارات 18 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ریلوے کنیکٹوٹی کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں اطراف کے عوام کے درمیان روابط میں اضافہ ہو سکے ۔دونوں ممالک کے تاجروں اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو قریب لانے میں حکومت پاکستان ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ملاقات میں نگران وفاقی وزیر برائے بحری امور شاہد اشرف تارڑ، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
شہید سید ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان کی شرکت
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: پاکستانی سفارتخانے نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے ایران کے صدر
مئی
فروری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 10 فیصد اضافہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیاسی طور پر ناموافق حالات کے
مارچ
امریکی F-22 لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں تعینات
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: امریکی F-22 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن ہفتے سے ابوظہبی کے
فروری
مزاحمتی میزائل نہاریا کو نشانہ بنانے مین کامیاب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے نہاریہ شہر کے اندر سے کہا ہے
نومبر
بائیڈن اور نیتن یاہو ایک بار پھر آمنے سامنے؛امریکی اخبار کی زبانی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بائیڈن اور نیتن
فروری
اسرائیلی فوج کامیابی کے بغیر غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوگی: برگمین
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار رونین برگمین روزنامہ یدیعوت احرونوت میں لکھتے ہیں کہ
جنوری
افغان فوج کے ہاتھوں سیکڑوں طالبان ارکین ہلاک
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے متعدد شہروں میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے
جولائی
نیتن یاہو کی خفیہ انتخابی حکمت عملی بے نقاب، ستمبر 2026 میں قبل از وقت انتخابات کی منصوبہ بندی
?️ 25 جولائی 2025نیتن یاہو کی خفیہ انتخابی حکمت عملی بے نقاب، ستمبر 2026 میں
جولائی